EntertainmentPosted at: Apr 19 2025 4:59PM اداکار شینے ٹام چاکو پولیس کے سامنے پیش ہوئےکوچی، 19 اپریل (یو این آئی) ملیالم اداکار شینے ٹام چاکو منشیات سے متعلق ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے ہفتہ کو ایرناکولم نارتھ پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔قبل ازیں، پولیس نے چاکو کو ایک نوٹس بھیج کر آج صبح 10 بجے ایرلاکولم نارتھ پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کے لئے کہا تھا۔ اس نوٹس کی وجہ سے وہ آج پولیس افسران کے سامنے پیش ہوئے۔یاد رہے کہ چاکو کوچی کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے اس وقت فرار ہو گئے تھے جب ڈسٹرکٹ نارکوٹکس اسپیشل ایکشن اسکواڈ (ڈی اے این ایس اے ایف) نے منشیات کے کاروبار کو روکنے کے لیے اس جگہ پر چھاپہ مارا تھا۔ ان کے فرار ہونے کا پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہے۔ یاد رہے کہ چکو اس سے قبل اس وقت تنازعات میں گھرگےے تھے جب اداکارہ ونسی ایلوشیس نے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ان پر مشتبہ ادویات استعمال کرنے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ایلوشس نے اس معاملے میں پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی لیکن انہوں نے اس سلسلے میں فلم چیمبر اینڈ ایسوسی ایشن آف ملیالم مووی آرٹسٹس (اے ایم ایم) سے رجوع کیا تھا۔اس سے قبل چاکو کو مبینہ طور پر کافی ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے 2015 میں منشیات کی برآمدگی اور گرفتاری کے معاملے میں بری کر دیا گیا تھا۔یو این اائی۔ م ع۔ 1700