EntertainmentPosted at: May 14 2025 12:29PM کرن ٹیکر، انوپم کھیر کی فلم تنوی: دی گریٹ کے ساتھ کانز میں ڈیبیو کریں گےممبئی، 14 مئی ( یواین آئی) معروف اداکار کرن ٹیکر، انوپم کھیر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم تنوی: دی گریٹ کے ساتھ کانز میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔اس سال کے شروع میں یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں دھوم مچانے کے بعد، اداکار کرن ٹیکر اب اپنے کیریئر میں ایک اور بڑا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ کرن ٹیکر، ممتاز اداکار انوپم کھیر کی ہدایت کردہ فلم تنوی: دی گریٹ کی اسکریننگ کے ساتھ باوقار کانز فلم فیسٹیول میں اپنی شروعات کریں گے۔ اس فلم میں کرن کیپٹن سمر رینا کے طور پر ایک خاص کردار میں ہیں۔او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور کرن نے اپنی نسل کے اداکاروں میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔ کانز میں ان کی موجودگی ایک سنگ میل ہے۔ تنوی: دی گریٹ دو دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد انوپم کھیر کی ہدایت کاری میں واپسی بھی ہے۔ انکور سمن اور ابھیشیک دکشت کے ساتھ کھیر کے تعاون سے لکھی گئی یہ فلم نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) اور لوئر مڈل کلاس کارپوریشن کے اشتراک سے انوپم کھیر اسٹوڈیو کے زیر اہتمام تیار کی گئی ہے۔یواین آئی۔ م س