Wednesday, Jun 25 2025 | Time 10:10 Hrs(IST)
Entertainment

آر. ایس. پرسنا نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے موقع پر خوشی کا اظہار کیا

ممبئی، 15 مئی (یواین آئی) ہدایت کار آر. ایس. پرسنا نے عامر خان کے ساتھ فلم ’ستارے زمین پر‘ میں کام کرنے کا موقع ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

آر. ایس. پرسنا کی ہدایت کاری میں بنی عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کا ٹریلر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔
یہ فلم 2007 کی سپر ہٹ فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئل ہے۔
ٹریلر کو ہر طرف سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔
اس فلم میں عامر خان ایک کوچ کے کردار میں نظر آئیں گے۔
آر. ایس. پرسنا نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

آر. ایس. پرسنا نے سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ سے عامر خان کے ساتھ کچھ خاص تصاویر مشترک کی ہیں۔
انہوں نے عامر کو اپنی ترغیب قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے موقع پر دل سے شکریہ ادا کیا اور اپنی خوشی کا بھی اظہار کیا۔

عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں عامر خان اور جینیلیا دیش مکھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
فلم کے گانے امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں اور موسیقی شنکر احسان لوئے نے دی ہے۔
اس کا اسکرین پلے دیویا ندھی شرما نے لکھا ہے۔
اس فلم کو عامر خان اور اپرنا پروہت کے ساتھ روی بھاگچندکا نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم 20 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

یواین آئی۔
م س