EntertainmentPosted at: May 17 2025 12:52PM پارول گلاٹی نے کانز فلم فیسٹیول میں اپنے ریڈ کارپٹ ڈیبیو سے دھوم مچا ئیکانز، 17 مئی (یو این آئی) اداکارہ اور کاروباری شخصیت پارول گلاٹی نے 78 ویں کانز فلم فیسٹیول میں اپنے ریڈ کارپٹ ڈیبیو سے دھوم مچا دی۔ پارول گلاٹی نے کانز فلم فیسٹیول میں اپنے انداز سے سب کی توجہ حاصل کی۔ انہوں نے بہت زیادہ متوقع فلم ایڈنگٹن کے ورلڈ پریمیئر میں شرکت کی، جو معروف ہدایت کار ایری ایسٹر کی نئی فلم ہے جس میں جوکوئن فینکس، ایما اسٹون اور پیڈرو پاسکل جیسے عالمی ستاروں نے کام کیا ہے۔ پارول نے اس خاص موقع پر ایک بہت ہی منفرد لباس پہنا تھا، جو مکمل طور پر انسانی بالوں سے بنا تھا۔ یہ لباس خود پارول نے تیار کیا تھا اور اسے مشہور اسٹائلسٹ موہت رائے اور ڈیزائنر ردھی بنسل نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس لباس کو بنانے کے لیے 12 کاریگروں کی ایک ٹیم نے ایک ماہ سے زیادہ کام کیا۔پارول نے کہا، میں چاہتی تھی کہ میرا ریڈ کارپٹ لک میری شناخت، میرے سفر اور میرے خیالات کی عکاسی کرے۔ یہ بالوں کا لباس صرف فیشن میں کچھ مختلف کرنے کی کوشش نہیں تھی، یہ میری جڑوں اور ہر اس عورت کو خراج تحسین تھا جو اپنی منفرد شناخت کو اپناتی ہے۔ اس لباس نے میری تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری سفر کو اکٹھا کیا ہے ۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔یو این آئی۔ ایم جے۔