EntertainmentPosted at: May 18 2025 2:47PM سلمان خان اپوروا لکھیا کی فلم میں کام کریں گے!ممبئی، 18 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان، ہدایت کار اپوروا لاکھیا کی فلم میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔سلمان خان کی فلم سکندر اس سال ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کو اے آر مروگاداس نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ 'سکندر' کی باکس آفس پر خراب کارکردگی کو دیکھنے کے بعد سلمان خان مسلسل مختلف فلم پروڈیوسروں سے مل رہے تھے اور اپنی آنے والی فلم کے انتخاب میں مصروف تھے۔ چرچا ہے کہ سلمان خان کو اپوروا لکھیا کی فلم کی اسکرپٹ پسند آئی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ سلمان کی یہ فلم گلوان ویلی 2020 کے تنازع پر مبنی ہو گی۔ بتایاجا رہا ہے کہ یہ فلم مصنفین شیو ارور اور راہل سنگھ کی کتاب 'انڈیاز موسٹ فیئرلیس 3' سے متاثر ہے اور سلمان اس فلم میں ایک فوجی افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں سال جولائی میں فلور پر جائے گی۔سلمان خان اس فلم کی شوٹنگ لداخ اور ممبئی میں کریں گے۔ لداخ میں تقریباً 20 دنوں کا شیڈول ہوگا۔ اس کے بعد فلم کی شوٹنگ ممبئی میں 50 دن تک کی جائے گی۔ اس فلم میں تین نئے اداکاروں کو بھی لیا جائے گا جن کی کاسٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔ اپوروا لکھیا اگلے دو ہفتوں میں لداخ کے لوکیشن پر جائیں گے اور ساتھ ہی تکنیکی ٹیم کو حتمی شکل دینے کا کام بھی شروع کرچکے ہیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ فلم سلمان خان کی اگلی ریلیز ہوگی۔یواین آئی۔الف الف