EntertainmentPosted at: May 18 2025 2:59PM پشپا کی کہانی ہر عمر کی خواتین کو بااختیار بناتی ہے: کرون پانڈےممبئی، 18 مئی (یو این آئی) اداکارہ کرون پانڈے کا کہنا ہے کہ سونی سب کے شو ’’پشپا امپاسیبل‘‘ میں پشپا کی کہانی ہر عمر کی خواتین کو بااختیار بناتی ہے۔سونی سب کا شو ’پشپا امپاسیبل‘ نسلوں کے درمیان اپنی جذباتی اور زندگی سے جڑی کہانی کی وجہ سے گہرا تعلق پیدا کر رہا ہے۔ اس شو میں پشپا کا کردار نبھانے والی کرونا پانڈے نے کہا کہ پشپا کی کہانی ہر عمر کی خواتین کو بااختیار بناتی ہے۔ انہوں نے کہا، پشپا کی کہانی نے بہت سی زندگیوں کو چھو لیا ہے اور لوگوں کی باتیں سن کر میرے اندر گہرا احساس پیداہوتا ہے۔ حال ہی میں، جب میں آوارہ کتوں کو کھانا کھلا رہی تھی، ایک پڑوسی نے مجھ سے کہا کہ وہ خود کو پشپا میں دیکھتی ہے۔ اس کی جدوجہد، اس کی ہمت اور کیسے یہ شو ان کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لے کر آیا۔ ایسے لمحے مجھے کہانی کہنے کی طاقت کی یاد دلاتے ہیں۔ جو بھی خود کو پشپا میں دیکھتا ہے۔ میں اس اتنا کہنا چاہوں گی۔۔ آگے بڑھتے رہیں۔ آپ کی عمر یا حالات کچھ بھی ہوں، آپ اب بھی سیکھ سکتے ہیں، بدل سکتے ہیں اور نکھرسکتے ہیں۔ کھلے دل سے تبدیلی کو گلے لگائیں، زمین سے جڑے رہیں اور محبت سے قیادت کریں کیونکہ یہی زندگی کوحقیقی معنی دیتا ہے۔یواین آئی۔الف الف