Monday, Jun 23 2025 | Time 18:07 Hrs(IST)
Entertainment

شروری کو زی سنے ایوارڈز 2025 میں 'آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس' کا ایوارڈ ملا

ممبئی، 18 مئی (یو این آئی) اداکارہ شروری کو زی سنے ایوارڈز 2025 میں 'آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس' کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

شروری نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔
سال 2024 میں جہاں انہوں نے منجا جیسی 100 کروڑ کی بلاک بسٹر فلم دی، وہیں ویدا اور 'مہاراج' جیسی فلموں میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین اور ناقدین کے دل بھی جیت لیے۔
اب زی سنے ایوارڈز 2025 میں انہیں منجا اور ویدا میں شاندار اداکاری کے لیے 'آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس بائی اے ینگ ٹیلنٹ‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد شروری نے کہا کہ سال 2024 میرے کیریئر کا سب سے خاص سال رہا ہے۔
اس سال مجھے جو بھی شاندار فلمیں اور کردار ملے ہیں وہ میرے لیے ایک خواب کی طرح ہیں۔
مجھے ناظرین کی طرف سے جو پیار ملا ہے اس نے مجھے اس انڈسٹری میں پہچان دی ہے اور یہ ایوارڈ بھی ان کے نام ہے۔

شروری نے اپنی فلموں کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا، "میں دنیش وجن، آدتیہ سرپوتدار، نکھل اڈوانی، مونیشا، مدھو، آدتیہ چوپڑا اور سدھارتھ پی ملہوترا سر کی بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے یہ مواقع فراہم کیے"۔

شروری اس وقت یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی اگلی فلم 'الفا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
اس فلم کو 'دی ریلوے مین' فیم شیو رویل ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔
فلم 25 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوگی۔

یواین آئی۔
الف الف