Monday, Jun 23 2025 | Time 18:44 Hrs(IST)
Entertainment

’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کا حصہ بننا رولر کوسٹر رائیڈرجیسا: اکشے اوبرائے

ممبئی، 20 مئی (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار اکشے اوبرائے کا کہنا ہے کہ فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کا حصہ بننا ان کے لیے کسی رولر کوسٹر رائیڈرجیسا ہے۔

اکشے اوبرائے ایک بار پھر ناظرین کو اپنی اداکاری سے مسحور کرنے کے لیے تیار ہیں۔
کرن جوہر کے پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کی ہدایت کاری ششانک کھیتان کر رہے ہیں۔
اس فلم میں ورون دھون، جھانوی کپور، ثانیہ ملہوترا، روہت شروف اور منیش پال جیسے باصلاحیت اداکاروں کی شاندار ٹیم نظر آنے والی ہے۔
اکشے کے لیے اس ہائی انرجی انٹرٹینر کا حصہ بننا ایک زبردست تجربہ رہا ہے، خاص طور پر ورون اور جھانوی کے ساتھ کام کرنا۔

اکشے نے فلم کے سیٹ کی خاص وائب کے بارے میں کہا، ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری کا حصہ بننا کسی رولر کوسٹر رائیڈرجیسا ہے۔
سیٹ پر توانائی زبردست ہوتی ہے، اور اتنی شاندار کاسٹ کے ساتھ کام کرنا اپنے آپ میں ایک الگ ہی جوش ہے۔
ہر دن ایک نیا ایڈونچر ہوتا ہے، جب اتنے باصلاحیت اداکار اپنے اپنے رنگ سین میں بھرتے ہیں۔
‘‘
یواین آئی۔
م س