EntertainmentPosted at: May 20 2025 1:36PM این ٹی آر جونیئر کے یوم پیدائش پر ’وار 2‘ کا ٹیزر ریلیزممبئی، 20 مئی (یواین آئی) مین آف ماسیس این ٹی آر جونیئر کے یوم پیدائش پر آج فلم ’وار 2‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے کچھ دن پہلے وعدہ کیا تھا کہ این ٹی آر کا یوم پیدائش اس بار دھماکے دار ہوگا، اور انہوں نے اپنا وعدہ نبھایا۔ یش راج فلمز (وائی آر ایف) اسپائی یونیورس کی انتہائی منتظر فلم ’وار 2‘ کا ٹیزر آج ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر میں ریتک روشن، این ٹی آر جونیئر اور کیارا ایڈوانی لیڈ رول میں ہیں۔ یہ فلم 14 اگست 2025 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں عالمی سطح پر ریلیز ہوگی۔’وار 2‘، وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی چھٹی فلم ہے، جس کی پچھلی تمام سیریزجیسے کہ ’ایک تھا ٹائیگر‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘، ’وار‘، ’پٹھان‘ اور ’ٹائیگر 3‘ سپرہٹ رہی ہیں۔ ٹیزر میں زبردست ایکشن، ہائی آکٹین اسٹنٹس اور ریتک -این ٹی آر کی ٹکر نے مداحوں کو پرجوش کر دیا ہے۔ فلم انڈسٹری میں اس سال کی سب سے بڑی ریلیز سمجھی جا رہی ہے۔یواین آئی۔ م س