EntertainmentPosted at: May 23 2025 12:55PM سلمان خان نے سورج پنچولی کی حوصلہ افزائی کیممبئی، 23 مئی (یواین آئی) بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے فلم کیسری ویر: لیجنڈز آف سومناتھ کے لیے سورج پنچولی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔سورج پنچولی نے کافی عرصے بعد فلم کیسری ویر: لیجنڈز آف سومناتھ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کی ہے۔ سلمان خان نے 2015 میں فلم 'ہیرو' کے ذریعے سورج پنچولی کو لانچ کیا تھا۔ سلمان نے فلم ہیرو کا ٹائٹل سانگ 'میں ہوں ہیرو تیرا' بھی گایا تھا۔ سلمان نے فلم 'ہیرو' میں ایک خصوصی کردار ادا کیا تھا۔ اب وہ سورج کی حوصلہ افزائی کے لیے سامنے آئے ہیں۔سلمان خان نے دیر رات اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر سورج پنچولی کے ساتھ ایک موشن کلپ کا کولیج شیئر کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور سورج کی تصاویر پر مشتمل ایک موشن کلپ شیئر کی، جس میں سلمان، سورج کے ساتھ سیاہ رنگ کے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کا انداز ایک جیسا لگ رہا ہے۔ اس شاندار پوسٹ کے ساتھ سلمان نے سورج کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک نوٹ بھی لکھا۔ سلمان نے ان تصاویر کے ساتھ لکھا، "ابھی رات ہے، صبح سورج چمکے گا @سورج پنچولی۔" سلمان کی اس پوسٹ کے فوراً بعد سورج نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا، 'لو یو سر۔'یواین آئی۔ م س