Monday, Jun 23 2025 | Time 17:44 Hrs(IST)
Entertainment

ایان مکھرجی نے وار 2 کے ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد جذباتی پیغام مشترک کیا

ممبئی، 23 مئی (یواین آئی) بالی ووڈ ہدایت کار ایان مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم وار 2 کے ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام مشترک کیا ہے۔

وار 2 کے ٹیزر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچانے کے بعد اب اس فلم کے ہدایت کار ایان مکھرجی نے پہلی بار اس انتہائی متوقع فلم کے بارے میں ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا ہے۔
اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ایان نے فلم کے تجربے، کہانی کی گہرائی اور اپنے شریک اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کے جذبات کو دل سے بیان کیا ہے۔

ایان مکھرجی نے لکھا، ہماری فلم اپنی بڑے پیمانے کی سطح کی اسپیکٹیکل انرجی کے ساتھ ناظرین کو بہت کچھ دینے والی ہے، لیکن جو بات مجھے سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے، وہ ہے اس کی بہت ہی مضبوط اور ڈرامائی کہانی۔
جب میں نے پہلی بار اسکرپٹ کو سنا، تو میں حیران رہ گیا اور تب سے اسے اسکرین پر اتارنا میرے لیے ایک پرجوش اور چیلنجنگ سفر رہا ہے۔

ایان نے فلم کی پوری ٹیم اور خاص طور پر اپنے مرکزی اداکاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا، اس فلم کو لے کر جو پیار مل رہا ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔
لیکن میں چاہتا ہوں کہ لوگ اس کی اصلی کہانی کا سفر دیکھیں جو میرے خیال میں اسپائی یونیورس کو ایک نئی گہرائی میں لے جائے گی۔
یہ فلم صرف ایکشن نہیں، بلکہ دل سے جڑی ایک کہانی ہے۔

ایان نے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا، اور دو عظیم ستاروں ریتک روشن اور این ٹی آر جونیئر کے تئیں شکریہ ادا کیا۔

یواین آئی۔
م س