EntertainmentPosted at: May 23 2025 5:31PM فلم سسرال گیندا پھول کا ٹریلر ریلیزممبئی، 23 مئی (یو این آئی) ایس آر کے میوزک کے بینر تلے پروڈیوسر روشن سنگھ کی فلم 'سسرال گیندا پھول' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔سسرال گیندا پھول کا ٹریلر ایس آر کے میوزک کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کر دیا گیا ہے۔ پروڈیوسر روشن سنگھ نے کہا کہ ہم نے ’سسرال گیندا پھول‘ کو صرف ایک فلم کے طور پر نہیں بلکہ ہر خاندان کی روزمرہ کی کہانی کے طور پر بنایا ہے۔ اس میں رشتوں کی مٹھاس، نئی شادی شدہ عورت کو درپیش چیلنجز، خاندانی جھگڑوں اور رسومات کی خوبصورتی کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم ناظرین کو ہنسائے گی، رلائے گی اور آخر میں ایک میٹھا پیغام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ہندوستانی ثقافت، جذبات اور تفریح کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ریچا دکشت اور رتیش اپادھیائے نے شاندار اداکاری کی ہے اور پوری ٹیم نے فلم کو خاص بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ مجھے امید ہے کہ شائقین اس فلم کو اپنی زندگی سے متعلق پائیں گے۔ ایس آرکے میوزک ہمیشہ ایسی فلمیں لائے گا جو فیملی کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔سنجے سریواستو کی ہدایت کاری میں بننے والی سسرال گیندا پھول کی کو- پروڈیوس شرمیلا آر سنگھ ہیں، جبکہ مصنف امیت جھا ہیں۔ موسیقی اوم جھا اور سنتوش پوری نے ترتیب دی ہے، نغمہ نگاروں میں پیارے لال یادو، راکیش نرالا، سنتوش پوری، دھرم ہندوستانی اور شیکھر مدھر شامل ہیں۔ اس فلم میں رتیش اپادھیائے اور رچا دکشت کے ساتھ سمرتھ چترویدی، ونود مشرا، شردھا نیول، سونیا مشرا، پوجا ٹھاکر، شلپی راگھوانی، جیا پانڈے، ساحل صدیقی، سونو پانڈے، دیپتی تیواری، رنکو آیوشی، اویناش پانڈے مرکزی کردار میں ہیں۔یواین آئی۔الف الف