Wednesday, Jul 16 2025 | Time 14:00 Hrs(IST)
Entertainment

باپ گھر کا ایک مضبوط ستون

فادرس ڈے کے موقع پر ..
ممبئی، 14 جون (یواین آئی) بالی وڈ کے فلم سازوں نے بھلے ہی اپنی فلموں میں باپ کے کردار کو متاثر کن طریقے سے کم ہی پیش کیا ہو لیکن جب جب باپ کا کردار پردہ سیمیں پر نظر آیا ہے تو ناظرین نے اسے بے حد پسندکیا ہے ۔

بالی وڈ کی فلموں میں سپر اسٹار امیتابھ بچن باپ کے کردار کو متاثر کن طریقے سے ادا کرنے میں مہارت حاصل رکھتے ہیں۔
باپ کے متاثرکن کردار والی ان کی فلموں میں روی چوپڑا کی ہدایت میں بننے والی فلم ’باغبان‘ خاص طور پر قابل ذکر ہے۔
اس کے علاوہ ایسی کردار والی ان کی فلموں میں اندرجیت، کبھی خوشی کبھی غم، محبتیں، کبھی الوداع نہ کہنا، سرکار، ایک رشتہ دی بانڈ آف لو، وقت، سرکارراج اور فیملی جیسی فلمیں شامل ہیں۔

فلموں کی تاریخ کو اگر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ سال 1951 میں ریلیز ہونےو الی فلم آوارہ میں پرتھوی راج کپور نے والد کا اثرانگیز کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے حقیقی زندگی کی طرح ہی اس فلم میں بھی راج کپور کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔
فلم آوارہ میں ان دونوں تجربہ کار فنکاروں نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لئے تھے ۔

پرتھوی راج نے مغل اعظم میں بھی اکبر کے رول میں باپ کا کردار کیا تھا ۔
اس فلم میں وہ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے والدبنے تھے۔
اس کے علاوہ سال 1971 میں ریلیز ہونے والی فلم کل آج اور کل میں انہوں نے ایک بار پھر راج کپور کے باپ کا کردار ادا کیا تھا۔

سال 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم شکتی میں دلیپ کمار نے باپ کے کردار کو موثر طریقے سے پردہ سیمیں پر پیش کیا تھا۔
اس فلم میں انہوں نے امیتابھ بچن کے والد کا کردار ادا کیا تھا جو فرض کی خاطر اپنے بیٹے کو گولی مارنے سے بھی نہیں گریز کرتا۔
اسی طرح سال 1983 میں آئی فلم معصوم میں نصرالدین شاہ نے جگل ہنس راج کے باپ کامتاثرکن کرادار ادا کیا تھا۔

جاری۔
یواین آئی۔
این یو۔