EntertainmentPosted at: Jun 15 2025 8:50AM ….نوے کی دہائی کے آخری سالوں میں انہوں نے فلم انڈسٹری سے کسی حد تک کنارہ کر لیا اور اوٹي چلے گئے جہاں وہ ہوٹل کا کاروبار کرنے لگے۔ حالانکہ انہوں نے فلم انڈسٹری سے پوری طرح اپنا ناطہ نہیں توڑا اور فلموں میں اداکاری کرکے ناظرین کا دل موهتے رہے۔ اداکاری میں یکسانیت سے بچنے اورکریکٹر ایکٹر کے طور پر بھی متھن چکرورتی نے خود کو مختلف کرداروں میں پیش کیا اور ۲۰۰۵ء میں آئی فلم’’اعلان‘‘میں گرے شیڈس نبھاکر اپنے فلمی کیریئر کی دوسری اننگز شروع کی۔ منی رتنم کی فلم گرومیں ان کی اداکاری کے نئے طول و عرض دیکھنے کو ملے۔متھن چکرورتی کے فلمی کیریئر پر نظر ڈالیں تو وہ ملٹی اسٹار فلموں کا اہم حصہ رہے ہیں۔جب کبھی فلم سازوں کو ایسی فلموں میں اداکار کی ضرورت ہوتی تو وہ متھن چکرورتی کو نظر انداز نہیں کر پاتے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں بہت مشہور اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن سلور اسکرین پر ان کی جوڑی رنجیتا کے ساتھ خاصی پسند کی گئی۔ اس کے علاوہ ان کی جوڑی سری دیوی، پدمنی کولہا پوری اور زینت امان کے ساتھ بھی پسند کی گئی۔متھن کو اب تک دو بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں تقریباً 250 ؍ فلموں میں کام کیا ہے۔متھن کو فلم’’سرکشا‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا جو ان کے فلمی کیریئر کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں وہ ایک جاسوس کے کردار میں تھے۔ ان کا یہ طرز ناظرین کو کافی پسند آیا۔ بعد میں سال 1982ءمیں اس فلم کا سیکوئل’’واردات‘‘ بنائی گئی۔ان کی قسمت کا ستارہ سال 1982ء میں آئی فلم ’’ڈسكو ڈانسر‘‘سے چمکا۔ بہترین نغمے ، موسیقی اور اداکاری سے سجی ہدایت کار بی سبھاش کی فلم نے زبردست کامیابی حاصل کی اور انہیں اسٹار کے طور پر پہچان دلائی۔ بہترین گانوں، موسیقی اور اداکاری سے سجی بی سبھاش کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کی زبردست کامیابی نے اداکار متھن چکرورتی کو ایک اسٹار کے طور پر قائم کردیا۔ فلم ڈسکو ڈانسر کی کامیابی کے بعد متھن چکرورتی کی شبیہ ڈانسنگ اسٹار بن گئی۔ اس فلم کے بعد، پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں نے زیادہ تر فلموں میں متھن چکرورتی کی بطور ڈانسنگ ایکٹر کی امیج کا فائدہ اٹھایا۔ ان فلموں میں’’قسم پیدا کرنے والے کی اورڈانس ڈانس‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔