Tuesday, Jul 15 2025 | Time 12:20 Hrs(IST)
Entertainment

سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نیا شو عام ڈاکینی 23 جون کوشروع ہوگا

ممبئی، 19 جون (آئی این ایس) سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کا نیا شو عام ڈاکینی 23 جون سے شروع ہوگا۔
آہٹ سے شائقین کو ڈرانے کے بعد سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن نیا شو لے کر آرہا ہے۔
عام ڈاکینی ایک ایسی کہانی ہے جس میں کئی زندگیوں پر محیط محبت کو دکھایا گیا ہے۔
ڈاکنی اس محبت کا دوبارہ دعوی کرنے کے لیے واپس آتی ہے جو کبھی اس نے کی تھی۔
لوگ اسے ماضی کا سایہ سمجھتے ہیں لیکن اس کی واپسی صرف اس کی ادھوری محبت کی تکمیل کے لیے ہے۔

اس نئی کہانی کی جان ڈاکینی ہے، جو دیکھنے میں بہت خوبصورت ہے، لیکن اتنی ہی ضدی ہے۔
وہ صرف ایک چیز چاہتی ہے اور وہ ہے اس کی کھوئی ہوئی محبت، اس کا شوہر۔
"عام ڈاکنی" کو جو چیز خاص بناتی ہے وہ نہ صرف اس کی سنسنی خیز کہانی ہے، بلکہ اس میں بنے ہوئے جذبات کی گہرائی اور تانے بانے بھی ہیں، جو دل کو چھو لیتے ہیں۔

پراسراریت، جذبات اور تھوڑے سے ہارر کے بہترین امتزاج کے ساتھ، 'عام ڈاکینی' سامعین کے لیے ایک بہترین بصری اور جذباتی سفر ثابت ہونے والا ہے۔
’عام ڈاکینی‘ 23 جون، ہر پیر سے جمعہ تک، رات 8 بجے صرف سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن اور سونی ایل آئی وی پر نشر ہوگی۔

یو این آئی۔
ایم جے۔