EntertainmentPosted at: Jun 20 2025 9:46AM ابھیشیک بنرجی نے سدھانت چترویدی کی تعریف کیممبئی، 20 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بنرجی نے سدھانت چترویدی کی تعریف کی ہے۔ابھیشیک بنرجی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ بات چیت کے دوران بالی ووڈ اداکاروں کی نئی نسل کے بارے میں بات کی اور سدھانت چترویدی اس بحث کے مرکز میں تھے۔ خود ایک باصلاحیت فنکار ہونے کے ناطے ابھیشیک بنرجی نے سدھانت چترویدی کا نام دیا جب انڈسٹری کے نایاب ترین جواہر کو منتخب کرنے کی بات آئی اور انہیں "ریئر پک" کہہ کر ایک خاص درجہ دیا۔جب کہ زیادہ تر لوگ اس فہرست میں کسی قائم شدہ یا تجربہ کار اداکار کے نام کی توقع کرتے ہیں ابھیشیک کی تعریف بہت سوچ سمجھ کر اور حقیقی لگ رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ "سدھانت چترویدی میری نایاب دریافت ہے۔ میں ان کا نام لوں گا کیونکہ انہوں نے بہت اہم پرفارمنس دی ہے۔ ہم نے انہیں ان سائیڈ ایج میں انڈر ڈاگ بالر کے طور پر کاسٹ کیا اور یہ ایک بہت اہم اور سوچا سمجھا فیصلہ تھا۔"ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ "جب میں نے انہیں پہلی بار دیکھا تھا، مجھے معلوم تھا کہ اس آدمی میں کچھ خاص ہے، سدھانت آج ایک ہیرو ہے، جو اسٹائلش اور گلیمرس کرداروں میں نظر آتا ہے۔"ابھیشیک، جنہوں نے خود یادگار معاون کردار ادا کیے ہیں، کا خیال ہے کہ سدھانت اداکاروں کی ایک نئی نسل کی نمائندگی کرتے ہیں جو انداز اور گہرائی دونوں لاتے ہیں اور تخلیقی خطرہ مول لینے سے نہیں ڈرتے۔سدھانت کو سب سے پہلے کوکا کولا کے اشتہار کے لیے منتخب کیا گیا تھا، پھر ہم نے اسے انسائڈ ایج میں کاسٹ کیا اور وہاں سے وہ گلی بوائے میں چلا گیا۔ میں واقعی میں فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا، میں نے پہلے ہی اس ٹیلنٹ کو دیکھا تھا۔ وہ نایاب ہے۔اور میں واقعی اس کی تعریف کرتا ہوں۔"سدھانت اگلی فلم دھڑک میں ترپتی ڈمری کے ساتھ نظر آئیں گے۔ وامیکا گبی کے ساتھ کامیڈی فلم دل کا دروازہ کھول نہ ڈارلنگ میں بھی نظر آئیں گے۔یواین آئ۔ظ ا