Wednesday, Jul 16 2025 | Time 13:55 Hrs(IST)
Entertainment

ابھیشیک بچن کی فلم 'کالیدھر لاپتہ' کا ٹریلر جاری

ممبئی، 22 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کی فلم کالیدھر لاپتہ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

زی اسٹوڈیوز اور ایمے انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پروڈیوس کردہ اور مدھومیتا کی ہدایت کاری میں کالی دھر لاپتہ میں ابھیشیک بچن کو کالی دھر کے کردار میں دکھایا گیا ہے، ایک ایسا شخص جویادداشت کھونے، مسترد کردئے جانے اور تاعمر خاموش دھوکہ دہی کے ساتھ جدوجہد کر رہا ہے۔
جب وہ اپنے بھائی بہنوں کا بے رحمانہ منصوبہ سن لیتا ہے کہ وہ اسے پرہجوم مہاکمبھ کے میلے میں چھوڑ آئیں گے، تو کالی دھر اپنے شرائط پر غائب ہونے کا فیصلہ کرتا ہے۔
تبھی قسمت اسے بلو (دیوک بھاگیلا) سے ملادیتی ہے، ایک بے باک، چالاک آٹھ سالہ یتیم بچہ جو ہندوستان کی بھاگ دوڑ بھری سڑکوں پر اکیلے اپنے دم پر زندہ ہے۔
جو ملاقات اتفاق سے شروع ہوتی ہے وہ ایک گہرے اور بامعنی سفر کا آغاز بن جاتی ہے۔

فلم کالیدھر لاپتہ میں ذیشان ایوب اور دیوک بھاگیلا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم کا پریمیئر 4 جولائی کو زی 5 پر ہوگا۔

یواین آئی۔
الف الف