EntertainmentPosted at: Jun 23 2025 10:18AM عامر خان کی فلم ستارے زمین پر نے ہندوستانی مارکیٹ میں پہلے ویک اینڈ پر تقریباً 60 کروڑ کمائےممبئی، 23 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار اور فلم ساز عامر خان کی فلم 'ستارے زمین پر' نے ہندوستانی بازار میں پہلے ویک اینڈ کے دوران تین دنوں میں تقریباً 60 کروڑ کی کمائی کی ہے۔عامر خان کی ستارے زمین پر 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم کو 2007 کی کلاسک فلم تارے زمین پر کا اسپرچوئل سیکوئل کہا جا رہا ہے۔ اس فلم کے ذریعے عامر خان نے طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی کی ہے۔ فلم ’ستارے زمین پر‘ سینما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے۔ ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔تجارتی ویب سائٹ سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم ستارے زمین پر نے پہلے دن ہندوستانی مارکیٹ میں 10.7 کروڑ روپے کمائے۔ وہیں دوسرے دن فلم نے 20.2 کروڑ کی کمائی کی۔ اب تیسرے دن کا کلیکشن بھی سامنے آگیا ہے۔ ساکنلک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلم ستارے زمین پر نے تیسرے دن 29.22 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ اس طرح فلم ستارے زمین پر نے ہندوستانی مارکیٹ میں اپنے پہلے ویک اینڈ کے دوران تین دنوں میں تقریباً 60 کروڑ کما لیے ہیں۔فلم ستارے زمین پر میں 10 نئے چہروں کی دھماکے دار لانچنگ ہوئی ہے۔ عامر خان پروڈکشن کی طرف سے پیش کی گئی اس فلم میں 10 رائزنگ ستارے اروش دتا، گوپی کرشنا ورما، سمویت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، اشیش پینڈسے، رشی شاہانی، رشبھ جین، نمن مشرا اور سمرن منگیشکر ہیں۔ عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ستارے زمین پر میں عامر خان اور جنیلیا دیش مکھ مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم کے گانے امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں اور موسیقی شنکر احسان لوئے نے دی ہے۔ اس کا اسکرین پلے دیویا ندھی شرما نے لکھا ہے۔ اس فلم کو عامر خان اور اپرنا پروہت نے روی بھاگ چندکا کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے، جب کہ اس کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا نے کی ہے۔یواین آئی۔الف الف