EntertainmentPosted at: Jun 23 2025 12:11PM شنایا کپور نے 'آنکھوں کی گستاخیاں' کے ٹائٹل ٹریک میں سب کا دل چرا یاممبئی، 23 جون (یو این آئی) اداکارہ شنایا کپور نے اپنی آنے والی فلم 'آنکھوں کی گستاخیاں' کے ٹائٹل ٹریک میں سب کا دل چُرا لیا۔بالی ووڈ اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور فلم ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ سے بالی ووڈ میں بطور اداکارہ ڈیبیو کر رہی ہیں۔ اس فلم میں وہ وکرانت میسی کے مقابل نظر آئیں گی۔ اس فلم کا ٹائٹل ٹریک ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا۔ جوبن نوٹیال کی آواز اور وشال مشرا کی دھن پہلے ہی جادو کر رہی تھی لیکن سب سے زیادہ حاوی ہونے والی شنایا کپور تھیں جن کی آنکھیں الفاظ سے زیادہ کہتی تھیں۔اس فلم میں شنایا نے صبا کا کردار ادا کیا ہے،جو ایک نابینا لڑکی ہے اور پہلی محبت کی میٹھی بے چین گلیوں میں بھٹک رہی ہے۔ اس گانے میں شانایا کی پرفارمنس دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ یہ ان کے کیریئر کا آغاز ہے۔ انہوں نے صبا کا کردار نہایت نازک اور سمجھدار انداز میں نبھایا ہے۔ اس کے تاثرات بغیر بولے بھی بولتے ہیں۔ یہ رومانوی میوزیکل فلم 11 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔یو این آئی۔ ایم جے۔