Saturday, Jul 12 2025 | Time 06:25 Hrs(IST)
Entertainment

اکشردھام: آپریشن وجر شکتی کا ٹریلر جاری

ممبئی، 25 جون (یو این آئی) زی اسٹوڈیو نے کونٹیلو پکچرز کے ساتھ مل کر ایکشن ڈرامہ 'اکشردھام: آپریشن وجر شکتی' کا ٹریلر جاری کیا ہے۔
حقیقی واقعات سے مبنی فلم 'اکشردھام: آپریشن وجر شکتی' 2002 میں گجرات کے اکشردھام مندر پر دہشت گردانہ حملے اور اس کے بعد ہونے والے خفیہ آپریشن 'وجر شکتی' پر مبنی ہے۔
کین گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اکشے کھنہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہدایت کار کین گھوش نے کہا کہ یہ صرف ایک کہانی نہیں ہے بلکہ یہ ایک قومی سانحہ تھا، ایک گہرا زخم تھا اور ایک جرات مندانہ لمحہ بھی۔
کین گھوش نے مزید کہا کہ یہ فلم یہ ایک ایسے دن کی یاد دہانی کراتی ہے جسے ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔
یہ مرنے والے معصوموں کو خراج تحسین اور ان ہیروز کو سلام ہے جنہوں نے ہمارے تاریک ترین وقت میں بھی ہمت کا مظاہرہ کیا۔
یہ فلم 4 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

یو این آئی۔
ایم جے۔