Thursday, Sep 10 2026 | Time 07:21 Hrs(IST)
Special Story

اشعار مرے یوں تو زمانے کے لئے ہیں

اشعار مرے یوں تو زمانے کے لئے ہیں

جاں نثار اخترکی برسی(19 اگست) کے موقع پر
ممبئی، 19 اگست (یو این آئی )ہندی فلمی دنیا میں جاں نثار اختر کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے نغموں کو عام زندگی کے ساتھ منسلک کرکے ایک نئے دور کا آغاز کیاجاں نثار اختر 1914 میں مدھیہ پردیش کے گوالیار شہر میں پیدا ہوئے ان کے والد مضطر خیرآبادی بھی ایک مشہور شاعر تھے ان کا بچپن سے شاعری سے گہرا تعلق تھا۔
انہوں نے زندگی کے اتار چڑھاؤ کو بہت قریب سے دیکھا تھا اسی لئے ان کی شاعری میں زندگی کے فسانے کو بڑی شدت سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ ان کی غزل کا ایک شعر آج بھی لوگوں کے ذہن پر چھایا ہوا ہے۔
انقلابوں کی گھڑی ہے
ہر نہیں ہاں سے بڑی ہے
ان کی غزلیں بھی جو مزاج کے اعتبار سے جدید تر بھی ہیں اور پرانی شعری روایت کا تسلسل بھی۔ انکی شاعری نعروں کی شاعری نہیں۔ مجموعی طور پر یہ شاعری کلاسیکیت ، رومانیت ، حقیقیت نگاری کا امتزاج اور عاشقانہ و نظریاتی شاعری کا نمونہ ہے۔
سال 1945 ء اختر کے لئے خوشیوں کی سوغات لے کر آیا اس سال ان کا بیٹا پیدا ہوا تھا جس کا نام انہوں نے ’جادو‘ رکھا جو بعد میں ’’جاوید اختر‘‘ کے نام سے فلم انڈسٹری میں مشہور ہوئے۔
سال 1947 میں تقسیم کے بعد ملک بھر میں ہو رہے فرقہ وارانہ فسادات سے تنگ آکر اختر گوالیار چھوڑ کر بھوپال آ گئے۔ بھوپال میں وہ مشہور حمیدیہ کالج میں اردو کے پروفیسر مقرر ہوگئے لیکن کچھ دنوں کے بعد ان کا دل وہاں نہیں لگا اور وہ اپنے خوابوں کو نئی شکل دینے کے لئے 1949 میں ممبئی آ گئے۔
ممبئی پہنچنے پر انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کچھ دنوں تک وہ مشہور ناول نگار عصمت چغتائی کے یہاں بھی رہے۔ انہوں نے سب سے پہلے فلم 'شکایت' کے لئے نغمہ لکھا لیکن فلم کی ناکامی کے بعدانہیں اپنا فلمی کیریئر ڈوبتا نظر آیا لیکن انہوں نے اپنی ہمت نہیں ہاری اور اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ آہستہ آہستہ ممبئی میں ان کی شناخت بنتی گئی لیکن سال 1952 میں انہیں گہرا صدمہ پہنچا جب ان بیگم کا انتقال ہو گیا۔ تقریباً چار سال تک ممبئی میں جدوجہد کرنے کے بعد 1953 میں فلم 'نغمہ' میں گلوکارہ شمشاد بیگم کی آواز میں 'بڑی مشکل سے دل کی بیقراری میں قرار آیا' کی کامیابی سے وہ فلم انڈسٹری میں خود کو ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ فلم نغمہ کی کامیابی کے بعد اختر کو اچھی فلموں کی پیشکش ملنے لگی۔ اس دوران، انہوں نے چھوٹے بجٹ کی فلموں کو بھی بنایا جس میں انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔اچانک هي ان کی ملاقات موسیقار اوپي نیر سے ہوئی جن کے موسیقی ہدایت میں انہوں نے فلم "باپ رے باپ" کیلئے "اب یہ بتا جائیں کہاں" اور "دیوانہ دل اب مجھے راہ دکھائے' نغمہ لکھے ۔ آشا بھونسلے کی آواز میں یہ نغمے کافی مقبول ہوئے۔ اس کے بعد وہ او پی نیر کے پسندیدہ موسیقار بن گئے۔ 1956 میں او پی نیر کی موسیقی سے سجی گرودت کی فلم سی آئی ڈی میں'اے دل ہے مشکل جینا یہاں ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے یہ ہے ممبئی کی میریجاں' کی کامیابی کے بعد انہوں نے کبھی موڑ کر نہیں دیکھا۔ ساٹھ کی دہائی میں اختر نے موسیقار خیام کی موسیقی میں بہت سے غیر فلمی نغمہ بھی لکھے۔ ان کے غیر فلمی گیتوں میں "اشعار میرا یوں تو زمانے کے لئے ہے، ہر ایک حسن تیرا، ہم سے بھاگا نہ کرو، راہی ہے دی طلب، تھر تھرا اٹھی ہے، ذرا سی بات پر ہر" جیسے نہ بھولنے والے نغمے شامل ہیں۔ سال 1976 میں اختر کے قیمتی شراکت کو دیکھتے ہوئے انہیں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریباً چار دہائیوں کے اپنے فلمی کیریئر میں انہوں نے 80 فلموں کے لئے نغمے لکھے۔ اپنے نغموں سے سامعین کے دل میں خاص شناخت بنانے والے عظیم شاعر اور نغمہ نگار جاں نثار اختر 19 اگست 1976 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
جتیندر سنگھ نے 'او آر وی ساگر منتھن' جہاز کو لانچ کیا

جتیندر سنگھ نے 'او آر وی ساگر منتھن' جہاز کو لانچ کیا

نئی دہلی، 09 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے ارضیات سائنسز ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دیسی سمندری تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے جدید ترین اوشین ریسرچ ویسل 'او آر وی ساگر منتھن' کو لانچ کیا مغربی بنگال کے کولکاتا میں واقع رشی بنکم شپ یارڈ میں ہندوستان کے جدید ترین اوشین ریسرچ ویسل او آر وی ساگر منتھن (یارڈ 3041) کا افتتاح کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
فرضی  سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

نئی دہلی، 09 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سرپرستی میں ملک بھر میں 3,260 فرضی سیاسی جماعتیں بنا کر 10,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کالے دھن کو سفید کرنے کے گھپلے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی گئی ہے کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں (آر یو پی پی) کے ذریعے کروڑوں روپے کا چندہ دکھا کر، ٹیکس میں چھوٹ کا فائدہ اٹھایا گیا اور دو سے 15 فیصد تک کمیشن کاٹ کر بقایا رقم واپس انہی کروڑ پتیوں کو پہنچائی گئی۔

...مزید دیکھیں
آن لائن گیمنگ اور منشیات  کے خلاف نیشنل اکالی دل فیصلہ کن عوامی تحریک شروع کرے گا: پرم جیت سنگھ پما

آن لائن گیمنگ اور منشیات کے خلاف نیشنل اکالی دل فیصلہ کن عوامی تحریک شروع کرے گا: پرم جیت سنگھ پما

شہید اعظم بھگت سنگھ کے یوم پیدائش پر حکومت انقلابیوں کو "شہید" کا درجہ دینے کا اعلان کرے نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) قومی اکالی دل (این اے ڈی) کے قومی صدر پرم جیت سنگھ پما نے یہاں ملک کی نوجوان نسل کو آن لائن گیمنگ کی بڑھتی ہوئی لت اور منشیات کے استعمال کی لعنت سے بچانے کے لیے ایک وسیع عوامی بیداری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
مولانا عبد الودود قاسمی کی رحلت سے ایک خلا پیدا جس کی تلافی مشکل، مدارس کا تحفظ سب کی ذمہ داری: مولانا اکرام الحق قاسمی

مولانا عبد الودود قاسمی کی رحلت سے ایک خلا پیدا جس کی تلافی مشکل، مدارس کا تحفظ سب کی ذمہ داری: مولانا اکرام الحق قاسمی

نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) مدرسہ قاسمیہ گھسکی سنسری نیپال کے بانی ناظم مولانا عبدالودود قاسمی کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے القرآن اکیڈمی دہلی کے صدر اور مدرسہ تحفیظ القرآن بابوآن بسمتیہ کے بانی مولانا اکرام الحق قاسمی نے کہا کہ ان کے انتقال نہ صرف نیپال بلکہ سرحدی علاقے میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جس کی تلافی مشکل نظر آرہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ورلڈ ای وی ڈے پر ون فاسٹ ای وی شوروم کا  افتتاح، وی ایف 6 اور وی ایف 7 کی نقاب کشائی

ورلڈ ای وی ڈے پر ون فاسٹ ای وی شوروم کا افتتاح، وی ایف 6 اور وی ایف 7 کی نقاب کشائی

نوئیڈا،9 ستمبر (یو این آئی) نوئیڈا میں ویلوسٹی فن ٹرسٹ کی اس نئی سہولت کا افتتاح این سی آر میں پریمیم الیکٹرک موبیلٹی کو مزید قابل رسائی بنانے کی ہماری سفر میں ایک اہم کامیابی ہے۔

...مزید دیکھیں

مشکل دور میں بلند اقتصادی نمو سے ہندستان کے تئیں دنیا کا اعتماد بڑھا ہے: مودی

نوٹ: یہ خبر کل رات کی ہے
ممبئی، 9 ستمبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جاری مالیاتی سال کی پہلی سہ ماہی میں مشکل عالمی حالات کے درمیان ملک کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں تخمینہ شدہ 7.8 فیصد کی نمو کو ہندستان کے بارے میں دنیا میں نیا اعتماد بیدار کرنے والی حصولیابی قرار دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ یہ بات عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی رپورٹس میں بھی نظر آ رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

آغا خان پنجم ہندستان کے دورے پر، صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

نئی دہلی، 9 ستمبر (یواین آئی) اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان پنجم بدھ سے ایک ہفتے کے دورۂ ہندستان پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں

مرزا پور‘ فیملی نے فلم کو ملنے والی محبت پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا

09 Sep 2026 | 7:37 PM

ممبئی، 09 ستمبر (یو این آئی) ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’مرزا پور: دی مووی‘ کو ناظرین کی جانب سے ملنے والے شاندار ردعمل کے درمیان ’قالین بھیا‘ پنکج ترپاٹھی اور ’منّا بھیا‘ دیویندو نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پنکج ترپاٹھی اور دیویندو نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں اپنے مشہور کرداروں کے انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’’فیملی ہیں آپ لوگ ہماری.. اور آپ نے ثابت کر دیا!! مرزا پور فیملی کی طرف سے شکریہ۔‘‘.