Monday, Mar 17 2025 | Time 01:47 Hrs(IST)
International

عمان کے مشہور مسابقہ قرآن 'اولاد آدم قرآن مسابقہ 2025' کے 21ویں ایڈیشن کا شاندار انعقاد

16 Mar 2025 | 10:45 PM

مسقط، 16 مارچ (یواین آئی) عمان میں منعقد ہونے والےاولاد آدم قرآن مقابلہ کے 21ویں ایڈیشن کا انعقاد 13 رمضان 1446 ہجری مطابق 13 مارچ 2025 کو کیا گیا۔ یہ باوقار مقابلہ ڈاکٹر محمد بن سعید المعمری، وزیر اوقاف و امور دینیہ کی سرپرستی میں ہوا  جس میں دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔یہ اطلاع اولاد آدم مسابقہ قرآن کریم عمان نے ایک ریلیز میں دی ریلیز میں کہا گیا کہ’’2004 میں شروع ہونے والا یہ مقابلہ نوجوانوں اور بڑوں کو قرآن پاک کی تجوید اور حفظ میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال مقابلے میں 200 شرکاء نے حصہ لیا، جو آٹھ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی تلاوت اور حفظ کا جائزہ لینے کے لیے ملک کے نامور علمائے کرام پر مشتمل ججز پینل تشکیل دیا گیا تھا۔‘‘

see more..

پاکستان: قافلے پر حملہ، 3 فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک، 35 زخمی

16 Mar 2025 | 10:18 PM

نوشکی، 16 مارچ (یو این آئی) پاکستان کے تشدد سے متاثرہ صوبہ بلوچستان میں اتوار کے روز علیحدگی پسندوں کی طرف سے کئے گئے ایک دھماکے اور سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں کم از کم تین فوجی اور چار عسکریت پسند ہلاک اور 35 دیگر زخمی ہو گئے سیکورٹی ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے صبح کے وقت فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر ایک آئی ای ڈی دھماکہ اور خودکش حملہ کیا۔

see more..

ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈحافظ سعید کے ساتھی کا گولی مار کر قتل

16 Mar 2025 | 7:15 PM

اسلام آباد، 16 مارچ (یو این آئی) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آج کالعدم دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کے چیف کمانڈر اور 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے قریبی ساتھی ابو قتال اور اس کے سیکورٹی گارڈ کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابو قتال، جس کا اصل نام ضیاء الرحمان تھا، منگلا جہلم روڈ پر اس وقت بندوق سے حملے ہوا جب وہ اپنی کالی جیپ میں سفر کر رہا تھا۔ ابو قتال اور اس کا سیکورٹی گارڈ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

see more..

ایرانی اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ نے تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر کیا تبادلہ خیال

16 Mar 2025 | 4:02 PM

تہران، 16 مارچ (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ سعید عباس عراقچی اور ان کے ہالینڈ کے ہم منصب کیسپر ویلڈکیمپ نے دو طرفہ تعلقات اور مغربی ایشیا میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کے لیے فون پر بات چیت کی۔

see more..

امریکہ میں طوفان اور ٹورنیڈوسے سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہوئی

16 Mar 2025 | 12:25 PM

واشنگٹن، 16 مارچ (یو این آئی) امریکہ میں حالیہ طوفان اور ٹورنیڈوسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع اے بی سی نیوز نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔

see more..

اسرائیل نے شمالی غزہ پر ڈرون حملہ کیا، نو ہلاک

16 Mar 2025 | 10:43 AM

غزہ/یروشلم، 16 مارچ (یو این آئی) شمالی غزہ میں ہفتہ کو اسرائیل کے ڈرون حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفانے دی ہے۔

see more..

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے پیانگ یانگ میں روسی وفد سے کی ملاقات

16 Mar 2025 | 10:34 AM

سیول، 16 مارچ (یو این آئی) شمالی کوریا کے وزیر خارجہ چوئی سون ہوئی نے ہفتہ کو روسی وزارت خارجہ کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ یہ اطلاع کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے دی۔

see more..

شمال مغربی پاکستان میں نو دہشت گرد مارے گئے

16 Mar 2025 | 10:02 AM

اسلام آباد، 16 مارچ (یو این آئی) پاکستانی سیکورٹی فورسز نے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ اطلاع فوج نے ہفتہ کو ایک بیان میں دی۔

see more..

امریکی طیاروں نے شمالی یمن میں پاور پلانٹس پر کی بمباری

16 Mar 2025 | 9:50 AM

دوحہ، 16 مارچ (یو این آئی) امریکی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صعدہ صوبے کے دحیان شہر میں ایک پاور پلانٹ پر حملہ کیا جس سے شہر اور اس کے مضافات میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا۔ یہ اطلاع یمنی ٹی وی چینل المسیرہ نے دی۔

see more..

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے مسجد پر حملے کی برسی پر نفرت کے خلاف کارروائی کا عزم ظاہر کیا

15 Mar 2025 | 8:27 PM

ویلنگٹن، 15 مارچ (آئی این ایس) نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے ہفتے کے روز شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 2019 کے کرائسٹ چرچ مسجد حملوں کی ذمہ دار قوتوں کا مقابلہ کرتے رہیں۔

see more..