Friday, Apr 18 2025 | Time 18:28 Hrs(IST)
International

سعودی عرب میں خاتون کو چھیڑنے پر غیر ملکی زیر حراست

ریاض،10ستمبر(یواین آئی) سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے خاتون کو چھیڑنے پر غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران جس شخص کو گرفتار کیا ہے اس کا تعلق یمن سے بتایا جارہا ہے۔

دوسری جانب جدہ پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمنی تارک وطن کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 1.4 کلو چرس ضبط برآمد کرلی گئی ہے، مذکورہ شخص شہر میں منشیات کا سپلائر تھا اور اس کی خفیہ نگرانی کی جارہی تھی۔
خاص خبریں
مودی نے مسک کے ساتھ ٹیکنالوجی، اختراع کے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

مودی نے مسک کے ساتھ ٹیکنالوجی، اختراع کے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو امریکی صنعت کار اور امریکی انتظامیہ کے انتظامی اصلاحات کے سربراہ ایلون مسک سے ٹیلی فون پر بات کی اور ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا مسٹر مودی نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ "ایلون مسک سے بات کی اور اس سال کے شروع میں واشنگٹن میں ہونے والی اپنی میٹنگ کے دوران جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا، ان پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں ویمولا ایکٹ نافذ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا: راہل گاندھی

کرناٹک میں ویمولا ایکٹ نافذ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کوئی بھی ملک میں ذات پات کے نظام کا شکار نہ ہو، انہوں نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ایک خط لکھ کر وہاں ویمولا ایکٹ نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے بنگلہ دیش کو اقلیتوں کے تحفظ کا مشورہ دیا

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو اقلیتوں کے تحفظ کا مشورہ دیا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے مغربی بنگال میں سرگرمیوں پر بنگلہ دیشی حکام کے تبصروں کی سخت مذمت کی ہے اور انہیں اپنے ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے اس سلسلے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ "ہم مغربی بنگال کے واقعات کے بارے میں بنگلہ دیش کی طرف سے کئے گئے تبصروں کو مسترد کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے، عمر عبداللہ کی نماز جنازہ میں شرکت

کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے، عمر عبداللہ کی نماز جنازہ میں شرکت

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر کے ممتاز عالم دین اور نامور مذہنی لیڈر علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے وہ 85 برس کے تھے خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال (ایس ایم ایچ ایس) میں زندگی کی آخری سانسیں لیں جہاں وہ گذشتہ ایک دو دن سے زیر علاج تھے آغا صاحب کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی قصبہ بڈگام میں ماتم کا ماحول سایہ فگن ہوا اور ہر طرف سے آہ و فغاں کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔

...مزید دیکھیں
حکومت کو ہٹ دھری چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے وقف ترمیمی قانون کو واپس لے لینا چاہئے: ایڈووکیٹ سرفراز صدیقی

حکومت کو ہٹ دھری چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے وقف ترمیمی قانون کو واپس لے لینا چاہئے: ایڈووکیٹ سرفراز صدیقی

نئی دہلی، 18اپریل (یو این آئی)وقف ترمیمی قانون پرجاری سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے کئی شقوں پر عارضی روک کا خیرمقدم کرتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے معروف وکیل سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ حکومت کو ہٹ دھری چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے وقف ترمیمی قانون کو واپس لے لینا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
تریپورہ بی جے پی نے وقف ترمیمی ایکٹ کے فوائد کو اجاگر کرنے کی مہم شروع کی

تریپورہ بی جے پی نے وقف ترمیمی ایکٹ کے فوائد کو اجاگر کرنے کی مہم شروع کی

اگرتلہ، 18 اپریل (یو این آئی) ملک کے کئی حصوں میں مظاہروں کے درمیان، تریپورہ میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے حال ہی میں منظور شدہ وقف ترمیمی قانون کے فوائد کو اجاگر کرنے کے لیے جوابی مہم شروع کی ہے۔

...مزید دیکھیں
امرتسر بارڈر پر ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد

امرتسر بارڈر پر ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد

جالندھر، 18 اپریل (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر امرتسر سرحد پر ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں