Friday, Dec 12 2025 | Time 21:28 Hrs(IST)
International

ٹرمپ کی نیتن یاہو کے مشیر سے ملاقات، مشرق وسطیٰ پر تبادلہ خیال

ٹرمپ کی نیتن یاہو کے مشیر سے ملاقات، مشرق وسطیٰ پر تبادلہ خیال

واشنگٹن، 12 نومبر (یو این آئی) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے مشیر رون ڈرمر سے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کے بحران اور اس معاملے پر مستقبل میں امریکی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ایکسیوس نیوز پورٹل نے میٹنگ معلومات رکھنے والے دو اسرائیلی افسران اور دو امریکی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کو دی۔
نیتن یاہو کو پیغامات پہنچانے اور غزہ، لبنان اور ایران میں اسرائیلی پروجیکٹوں کے بارے میں نومنتخب صدر کو بریفنگ دینے کے لئے ڈرمر نے اتوار کو ٹرمپ سے ان کی فلوریڈا کی رہائش گاہ، مار اے لاگو میں ملاقات کی ۔
ایک امریکی اہلکار نے پورٹل کو بتایا کہ ’’اسرائیلی جن چیزوں کو ٹرمپ کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ کون سے امور ہیں جن کا تصفیہ وہ 20 جنوری سے پہلے دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ کون سے معاملات ہیں جن کے لئے اسرائیلی ان کا انتظار کریں۔‘‘
مبینہ طور پر اسرائیلی فریق متعدد امور پر ٹرمپ کی رائے چاہتا ہے، جس میں غزہ کے لیے جنگ کے بعد کے منصوبے، اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی اور اسرائیل سعودی تعلقات کو معمول پر لانے شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کو ملاقات کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ٹرمپ، جو 2016 کے انتخابات کے بعد پہلے ہی امریکی صدر رہ چکے ہیں، 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے۔ وہ 19ویں صدی کے بعد پہلے امریکی سیاستدان ہیں جو چار سال کے وقفے کے بعد وائٹ ہاؤس واپس آئے ہیں۔
ووٹوں کی گنتی میں شامل تمام بڑے میڈیا اداروں بشمول ایسوسی ایٹڈ پریس، فاکس نیوز، سی این این، این بی سی، اے بی سی اور سی بی ایس نے ٹرمپ کی جیت کا اعلان کیا ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ شکست تسلیم کرلیں گی جب کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ سے بات کی اور انہیں مبارکباد دی۔
ریاستوں کے الیکٹورل کالج کو 17 دسمبر کو ووٹروں کی خواہشات کے مطابق امیدواروں کو ووٹ دینا ہوں گے اور نئی کانگریس 06 جنوری کو ووٹنگ کے نتائج کا اعلان کرے گی جب کہ نئے صدر 20 جنوری کو حلف لیں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
انڈیگو کو 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس

انڈیگو کو 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس

نئی دہلی، 12 دسمبر (یواین آئی) دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر کے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کا سبب بنی ایئر لائن انڈیگو کے لیے مشکلیں بڑھ گئی ہیں، اسے سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) سے متعلق ایک معاملے میں 58.75 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیرِ داخلہ شیوراج پاٹل کا انتقال

سابق وزیرِ داخلہ شیوراج پاٹل کا انتقال

ممبئی، 12 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ شیوراج پاٹل کا طویل علالت کے بعد جمعہ کو مہاراشٹر کے لاتور میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا کو100کروڑ کا ہتک عزت نوٹس

نئی دہلی ،12دسمبریواین آئی، کانگریس پارٹی کے ترجمان اور پارٹی کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمیں پون کھیڑا پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انکی ایک پوسٹ کے ردعمل میں 100کروڑ روپئے کا ہتک عزت کا دعوی کیاگیاہے ۔

...مزید دیکھیں
پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں واپسی کے لیے تیار

پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں واپسی کے لیے تیار

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) سات سال کے وقفے کے بعد فرنچائز پر مبنی پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں دوبارہ شروع ہونے والی ہے۔

...مزید دیکھیں

لوک سبھا میں شیوراج پاٹل اور پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اراکین نے سابق مرکزی وزیر اور سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اور 24 سال قبل پارلیمنٹ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو جمعہ کے روز دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے غیر قانونی کھانسی کے شربت معاملے میں تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے

ای ڈی نے غیر قانونی کھانسی کے شربت معاملے میں تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک مبینہ طور پرغیر قانونی کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے منی لانڈرنگ معاملے میں جمعہ کو تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
کیا ٹرمپ دنیا کو نئی شکل دینا چاہتے ہیں؟

کیا ٹرمپ دنیا کو نئی شکل دینا چاہتے ہیں؟

خصوصی تجزیہ: اسد مرزا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر ایک نئے عالمی اتحاد 'سي5'، یا 'کور فائیو'، کوعالمی طاقتوں کے فورم کے تورپر پیش کارنا چاہتے ہیں جس میں امریکہ، روس، چین، ہندوستان اور جاپان کو شامل کیا جائےگا۔

...مزید دیکھیں