Wednesday, Feb 18 2026 | Time 15:22 Hrs(IST)
International

قازقستان میں کان حادثہ میں سات افراد ہلاک

الماتی، 18 فروری (یو این آئی) قازقستان کے اولیتاو علاقے میں زومارٹ کان میں پیر کی رات ایک کان گرنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔

ملک کی کازینفارم خبر رساں ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ حادثے کے وقت کان میں سات کان کن پھنسے ہوئے تھے۔
تمام سات لوگوں کی لاشیں منگل کی صبح تک نکال لی گئی تھیں۔
خاص خبریں
مودی حکومت نے انڈیا اے آئی سمٹ کو تماشہ بنا دیا: راہل گاندھی

مودی حکومت نے انڈیا اے آئی سمٹ کو تماشہ بنا دیا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روز آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سمٹ کے سلسلے میں مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اس عالمی پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھانے کے بجائے اسے اپنی تشہیر کے لیے استعمال کر کے اسے تماشہ بنا رہی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ اس سمٹ سے ہندوستانی ٹیلنٹ کو فائدہ پہنچنا چاہیے تھا، لیکن حکومت نے اس کو بے ہنگم کرکے پورے سربراہی اجلاس کو رابطہ عامہ کا تماشہ بنا دیا ہے اور بالآخر اب چین اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کا عروج اور ہندوستان پر اس کے اثرات

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کا عروج اور ہندوستان پر اس کے اثرات

خصوصی تحریر: اسد مرزا
نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش سے متوقع انتخابی نتائج آ چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے 297 حلقوں کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق بی این پی نے 209 جب کہ جماعت اسلامی نے 70 نشستیں حاصل کی ہیں، تاہم جماعت اسلامی کی صرف 70 نشستوں پر فتح نے ا س کی مقبولیت پرسوالیہ نشان بھی لگادیا ہے,بنگلہ دیش میں ہونے والے انتخابات نہ صرف ملک کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیے بڑی اہمیت کے حامل تھے, اس کے مرکز میں جماعت اسلامی (جے آئی) کی متوقع کارکردگی تھی۔

...مزید دیکھیں
سندر پچائی کی دہلی آمد، 20 فروری کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے

سندر پچائی کی دہلی آمد، 20 فروری کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) سندر پچائی بدھ کے روز قومی دارالحکومت نئی دہلی پہنچے، جہاں وہ 20 فروری کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پرتپاک استقبال کے لیے منتظمین کا شکریہ ادا کیا یہ سمٹ 16 سے 20 فروری تک بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہی ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راجیہ سبھا کی 37 سیٹوں کے لیے 16 مارچ کو انتخابات ہوں گے

راجیہ سبھا کی 37 سیٹوں کے لیے 16 مارچ کو انتخابات ہوں گے

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) راجیہ سبھا کی 37 نشستوں کے لیے انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے الیکشن کمیشن کی طرف سے بدھ کے روز جاری انتخابی شیڈیول کے مطابق 10 ریاستوں سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے والے 37 ممبران کی میعاد اپریل میں ختم ہو جائے گی۔

...مزید دیکھیں
گلگوٹیا یونیورسٹی کو روبو ڈاگ تنازعے کے بعد اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں ایکسپو اسٹال خالی کرنے کی ہدایت  دی گئی۔

گلگوٹیا یونیورسٹی کو روبو ڈاگ تنازعے کے بعد اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں ایکسپو اسٹال خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) — گلگوٹیا یونیورسٹی کو اے آئی امپیکٹ سمٹ2026 کے ایکسپو ایریا میں اپنا اسٹال خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

صدرجمہوریہ نے وشاکھاپٹنم میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویومیں شرکت کی۔ 100 سے زائد ممالک کے جنگی جہازوں اورآبدوز مشقوں کا حصہ

حیدرآباد، 18 فروری (یواین آئی) اے پی کے ساحلی شہر وشاکھاپٹنم میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کا آغاز ہو گیا جہاں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

ابتدائی کاروبار میں شیئر بازاروں میں گراوٹ

ممبئی، 18 فروری (یو این آئی) آئی ٹی کمپنیوں کے دباؤ کی وجہ سے بدھ کے روز مقامی شیئر بازاروں کے ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج ہوئی۔

...مزید دیکھیں

سدھانت چترویدی، یوراج سنگھ کی بایوپک میں کام کرنے کے خواہش مند

18 Feb 2026 | 3:13 PM

ممبئی، 18 فروری (یو این آئی بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی ہندستانی کرکٹ کے عظیم کھلاڑی یوراج سنگھ کی بایوپک میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اپنی آنے والی فلم دو دیوانے شہر میں کے سلسلے میں خبروں میں رہنے والے سدھانت چترویدی نے ایک بار پھر اپنے اس ڈریم رول کے بارے میں کھل کر بات کی ہے، جو کئی برسوں سے ان کے دل کے بہت قریب ہے۔کرکٹ پر مبنی ویب سیریز انسائیڈ ایج سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے سدھانت نے ایک بار پھر کرکٹ کی دنیا کی طرف لوٹتے ہوئے یوراج سنگھ کی بایوپک کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔.