Tuesday, Jan 13 2026 | Time 14:21 Hrs(IST)
International

خضدار میں ایس ایچ او حب کے گھر پردستی بم حملہ، 4 بچوں سمیت 5 زخمی

کوئٹہ، 17 مارچ (یو این آئی) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کوشک میں اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) حب سٹی قادر شیخ گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے والد زخمی اور ان کے 4 بھتیجے زخمی ہو گئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خضدار جاوید زہری نے ڈان کو بتایا کہ خضدار سٹی ایریا کوشک میں نامعلوم افراد نے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) حب سٹی قادرشیخ کےگھر پر دستی بم پھینک دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ان والد زخمی ہو گئے جبکہ ان بھائی کے 4 بچے زخمی ہوگئے۔
خاص خبریں
کھرگے - راہل نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

کھرگے - راہل نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو لوہڑی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور سبھی کی زندگی میں خوشحالی کی خواہش کی مسٹر کھڑگے نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، "لوہری کے پرمسرت موقع پر سب کو مبارک باد۔

...مزید دیکھیں
آتشـی نے گُروؤں کے خلاف بے ادبی کی: مشرا

آتشـی نے گُروؤں کے خلاف بے ادبی کی: مشرا

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) دہلی کے وزیرِ فن و ثقافت کپل مشرا نے کہا کہ اسمبلی کی قائدِ حزبِ اختلاف آتشـی نے سکھ گُروؤں کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے وہ بے ادبی، گناہ اور پاپ ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں تھا مسٹر مشرا نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 6 جنوری کو دہلی اسمبلی میں ایک غیر معمولی اور سنگین پاپ ہوا۔

...مزید دیکھیں
انڈیگو کی نیو ایئر سیل، کرایہ 1,499 روپے سے شروع

انڈیگو کی نیو ایئر سیل، کرایہ 1,499 روپے سے شروع

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) نجی فضائی کمپنی انڈیگو نے منگل کو نیو ایئر سیل کا اعلان کیا، جس میں گھریلو راستوں پر کرایہ 1,499 روپے سے شروع ہو رہا ہےانڈیگو نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ سیل 13 سے 16 جنوری تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
مسافر گاڑیوں کی فروخت دسمبر میں 27 فیصد بڑھی، سالانہ فروخت نے بھی ریکارڈ بنایا

مسافر گاڑیوں کی فروخت دسمبر میں 27 فیصد بڑھی، سالانہ فروخت نے بھی ریکارڈ بنایا

مسافر گاڑیوں کی فروخت دسمبر میں 27 فیصد بڑھی، سالانہ فروخت نے بھی ریکارڈ بنایا
نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) ملک میں مسافر گاڑیوں کی تھوک فروخت دسمبر میں 26.8 فیصد بڑھ کر 3,99,216 یونٹ تک پہنچ گئی۔

...مزید دیکھیں
ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئے خیالات، توانائی اور مقاصد کے ساتھ نوجوان طاقت قوم کی تعمیر میں سب سے آگے ہے اور ملک کے ہر نوجوان کو عزم کے ساتھ ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے باہر نکالنا ہوگا مسٹر مودی نے پیر کو ’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘ کے دوسرے کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ ایک دہائی میں کئی اصلاحات کی ہیں اور ان کے مرکز میں ملک کی نوجوان طاقت کو رکھا ہے۔

...مزید دیکھیں
بجٹ 27-2026: سرمایہ کاری میں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی ناانصافی بڑی چیلنجز ہیں، کانگریس

بجٹ 27-2026: سرمایہ کاری میں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی ناانصافی بڑی چیلنجز ہیں، کانگریس

نئی دہلی،12 جنوری (یو این آئی ) کانگریس نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالیاتی بجٹ 27-2026 کے سامنے سرمایہ کاری میں سستی، گھریلو بچتوں میں گراوٹ اور بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواری جیسے سنگین مسائل سب سے بڑا چیلنج ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
اسرو کو بڑا دھکہ۔پی ایس ایل وی۔سی 62  مشن ناکام، ڈی آر ڈی او کا سیٹلائٹ خلا میں نہ پہنچ سکا

اسرو کو بڑا دھکہ۔پی ایس ایل وی۔سی 62 مشن ناکام، ڈی آر ڈی او کا سیٹلائٹ خلا میں نہ پہنچ سکا

حیدرآباد 12جنوری (یواین آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ(اسرو) کا قابلِ اعتماد راکٹ پی ایس ایل وی سی 62 پیر کواپنے مشن میں ناکام ہو گیا یہ راکٹ ڈی آر ڈی او کے اہم ترین زمین مشاہداتی سیٹلائٹ ای او ایس این ون اور 15 دیگر ملکی و غیر ملکی سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچانے میں ناکام رہا 22.5 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد 44.4 میٹر بلند اور 260 ٹن وزنی اس راکٹ نے صبح 10.18بجے شاررینج کے پہلے لانچ پیڈ سے شاندار پروازکی۔

...مزید دیکھیں

الہلال کا نیا دفاعی ہتھیار: پابلو ماری اٹلی سے ریاض پہنچ گئے

13 Jan 2026 | 2:13 PM

ریاض، 13 جنوری (یواین آئی ) سعودی عرب کے معروف کلب الہلال نے اطالوی کلب فیورینٹینا سے تعلق رکھنے والے سابق آرسنل ڈیفنڈر پابلو ماری کے ساتھ باضابطہ معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔ 32 سالہ کھلاڑی نے ریاض پہنچ کر ٹیم کے ساتھ تربیتی سیشن میں بھی حصہ لیا۔ یہ معاہدہ ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔ معاہدے میں باہمی رضامندی سے مزید ایک سال کی توسیع کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔الہلال کے اہم ڈیفنڈر کالیڈو کولیبالی اس وقت سینگل کی ٹیم کے ساتھ افریقہ کپ آف نیشنز میں مصروف ہیں، جہاں ان کا مقابلہ بدھ کو سیمی فائنل میں مصر سے ہوگا۔ کولیبالی کی عدم موجودگی میں دفاعی خلا کو پُر کرنے کے لیے پابلو ماری کا تجربہ.