InternationalPosted at: Mar 18 2025 8:46AM امریکی فوج نے یمن کے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ راجدھانی پر کئے نئے فضائی حملے
صنعا، 18 مارچ (یو این آئی) امریکی فوج نے پیر کی تاخیر شب یمن کے دارالحکومت صنعا پر تازہ فضائی حملہ کیا۔ حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔
ٹی وی نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یہ حملے صنعا کے مغربی حصے میں ہوئے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق، حملوں میں حوثی گروپ کے زیرانتظام پہاڑی پر قائم فوجی مقام اور ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔
یو این آئی۔ این یو۔