InternationalPosted at: Mar 25 2025 11:26AM ازبکستان نے افغانستان کے لئے 200 ٹن انسانی امدادبھیجی
کابل، 25 مارچ (یو این آئی) ازبکستان نے اس ہفتے شمالی افغان صوبے بلخ کے راستے تقریباً 200 ٹن غذائی اشیاء افغانستان پہنچا دی ہیں۔
افغان میڈیا نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
آریانا نیوز پورٹل نے پیر کو بتایا کہ یہ امدادہراتان شہر میں افغان حکومت کے حوالے کر دی گئیں، ، جس میں آٹا، گندم، پاستا، سبزیوں کا تیل، چینی، انسٹینٹ میل، سرخ پھلیاں اور مونگ دالیں شامل ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان حکام نے فراہم کردہ امداد پر صدر اور ازبکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
ازبکستان نے اس سے قبل دسمبر کے آخر میں خوراک اور ادویات سمیت انسانی امداد افغانستان بھیجی تھی، جب کہ ازبک ڈاکٹروں نے 25 سے 30 دسمبر تک صوبہ بلخ میں لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔
یواین آئی/اسپوتنک۔الف الف