Wednesday, Jun 25 2025 | Time 09:48 Hrs(IST)
International

افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے: ٹرمپ

دوحہ، 15 مئی (یو این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے۔

قطرکے العدید ائیربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ تنازعات کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے، امریکہ اپنے شراکت داروں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ کل قطر نے امریکہ کے ساتھ42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پردستخط کیے، قطرآئندہ برسوں میں العدید ائیربیس پر 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرےگا۔
خاص خبریں
بھجن لال نے ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا

بھجن لال نے ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا

جے پور 25 جون (یواین آئی) راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نےایمرجنسی کے دوران جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
کٹھوعہ میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

کٹھوعہ میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں، 25 جون (یو این آئی) منشیات کے خلاف کارروائیوں کو تیز تر کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ریسلر اُدے چند   نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

ریسلر اُدے چند نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ایک وقت تھا جب ریسلنگ صرف دیہی علاقوں تک محدود تھی اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں کی وہ حیثیت نہیں تھی جو آج کے زمانے میں ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نارائن گرو کے نظریات پوری انسانیت کے لئے عظیم خزانہ : وزیر اعظم

سری نارائن گرو کے نظریات پوری انسانیت کے لئے عظیم خزانہ : وزیر اعظم

نئی دہلی 24 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہندوستان کے دو عظیم ترین روحانی اور اخلاقی رہنماؤں سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی گفتگو کی صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے احتراماً مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ پنڈال ملکی تاریخ میں ایک بے مثال لمحے کا مشاہدہ کر رہا ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک تاریخی واقعہ تھا جس نے ہماری تحریک آزادی کو نئی سمت دی، آزادی کے مقاصد اور آزاد ہندوستان کے خواب کو ٹھوس معنی دیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا کیا خیر مقدم

ہندوستان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا کیا خیر مقدم

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ہندوستان نے منگل کو اسرائیل-ایران کے درمیان جنگ بندی کی خبروں اور اس پر عمل درآمد میں امریکہ اور قطر کے رول کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں کئی تنازعات کو حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی تال میل، مالیاتی جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی لازمی: اوم برلا

جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی تال میل، مالیاتی جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی لازمی: اوم برلا

ممبئی، 24 جون (یو این آئی) پارلیمنٹ اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ کی تخمینہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی دو روزہ قومی کانفرنس کےاختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، لوک سبھا کے اسپیکر، اوم برلا نے ادارہ جاتی تال میل کو فروغ دینے، مالیاتی جوابدہی کو بڑھانے اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
سی ڈی ایس کو تینوں افواج کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا ملا  اختیار

سی ڈی ایس کو تینوں افواج کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا ملا اختیار

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) حکومت نے تینوں فوجوں کے درمیان تال میل بڑھانے اور جنگ اور مختلف کارروائیوں کے دوران اپنی صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے مقصد سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کو تینوں فوجوں کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ریسلر اُدے چند   نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

ریسلر اُدے چند نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

25 Jun 2025 | 9:34 AM

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ایک وقت تھا جب ریسلنگ صرف دیہی علاقوں تک محدود تھی اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں کی وہ حیثیت نہیں تھی جو آج کے زمانے میں ہے۔ آج ہندستان کے کھلاڑی ریسلنگ میں عالمی سطح پر بہت شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ کے علاوہ ہمارے ریسلرز نے اولمپک میڈلز بھی جیتے ہیں۔ ملک کی پہلی اولمپین خاتون پہلوان اور ملک کے لیے کشتی میں پہلا اولمپک تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی کا تعلق بھی ہریانہ سے تھا۔ ٹوکیو 2020 میں بھی ریسلنگ کے کئی کھلاڑیوں کو تمغے کے دعویدار تصور کیا جا رہا ہے۔ لیکن حالات ہمیشہ ایسے نہیں تھےایسے وقت میں پہلوان ادے چند نے عالمی سطح پر کشتی کا پرچم لہرایا اور نئے کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے۔آج اُدے چند ایک ریٹائرڈ ہندوستانی پہلوان اور ریسلنگ کوچ ہیں جو آزاد ہندوستان کی طرف سے پہلے انفرادی عالمی چیمپئن شپ میڈل جیتنے والے تھے۔