Tuesday, Jan 13 2026 | Time 13:57 Hrs(IST)
International

ورلڈ بینک نے بنگلہ دیش کے لیے 270 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دی

ڈھاکہ، 15 مئی (یو این آئی) ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے بنگلہ دیش کو سیلاب سے ابرنے اور مستقبل کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے 270 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد کی منظوری دی ہے۔

یہ امداد اگست 2024 کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اہم انفراسٹرکچر کی تعمیر نو، زرعی نظام کو مضبوط بنانے اور معاش کو بہتر بنانے میں مدد کرے گی۔

ورلڈ بینک نے کہا کہ بنگلہ دیش پائیدار بحالی، ہنگامی تیاری، اور رسپانس (بی اسٹرانگ ) پروجیکٹ چٹاگانگ اور سلہٹ ڈویژنوں میں دیہی اور سیلاب سے بچاؤ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور تعمیر نو کرے گا، جس سے 1.6 ملین لوگوں کو تحفظ ملے گا۔
خاص خبریں
ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئے خیالات، توانائی اور مقاصد کے ساتھ نوجوان طاقت قوم کی تعمیر میں سب سے آگے ہے اور ملک کے ہر نوجوان کو عزم کے ساتھ ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے باہر نکالنا ہوگا مسٹر مودی نے پیر کو ’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘ کے دوسرے کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ ایک دہائی میں کئی اصلاحات کی ہیں اور ان کے مرکز میں ملک کی نوجوان طاقت کو رکھا ہے۔

...مزید دیکھیں
بجٹ 27-2026: سرمایہ کاری میں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی ناانصافی بڑی چیلنجز ہیں، کانگریس

بجٹ 27-2026: سرمایہ کاری میں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی ناانصافی بڑی چیلنجز ہیں، کانگریس

نئی دہلی،12 جنوری (یو این آئی ) کانگریس نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالیاتی بجٹ 27-2026 کے سامنے سرمایہ کاری میں سستی، گھریلو بچتوں میں گراوٹ اور بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواری جیسے سنگین مسائل سب سے بڑا چیلنج ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
اسرو کو بڑا دھکہ۔پی ایس ایل وی۔سی 62  مشن ناکام، ڈی آر ڈی او کا سیٹلائٹ خلا میں نہ پہنچ سکا

اسرو کو بڑا دھکہ۔پی ایس ایل وی۔سی 62 مشن ناکام، ڈی آر ڈی او کا سیٹلائٹ خلا میں نہ پہنچ سکا

حیدرآباد 12جنوری (یواین آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ(اسرو) کا قابلِ اعتماد راکٹ پی ایس ایل وی سی 62 پیر کواپنے مشن میں ناکام ہو گیا یہ راکٹ ڈی آر ڈی او کے اہم ترین زمین مشاہداتی سیٹلائٹ ای او ایس این ون اور 15 دیگر ملکی و غیر ملکی سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچانے میں ناکام رہا 22.5 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد 44.4 میٹر بلند اور 260 ٹن وزنی اس راکٹ نے صبح 10.18بجے شاررینج کے پہلے لانچ پیڈ سے شاندار پروازکی۔

...مزید دیکھیں
نامزد۔امریکی سفیر برائے ہند سرجیو گور کا دوطرفہ شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کا عزم

نامزد۔امریکی سفیر برائے ہند سرجیو گور کا دوطرفہ شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کا عزم

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) ہندوستان میں نامزدامریکی سفیر سرجیو گور نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کو 'اگلی سطح' تک لے جائیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان گہری اور پائیدار "دوستی" کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو اپنی سفارتی اسنادِ پیش کرنے سے قبل آج نئی دہلی میں امریکی سفارت خانہ میں ایک خصوصہ تقریر میں مسٹر گور نے زور دیا کہ "ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان تعلقا حقیقی ہیں'۔

...مزید دیکھیں
فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا: آیت اللّٰہ خامنہ ای

فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا: آیت اللّٰہ خامنہ ای

تہران، 12 جنوری (یو این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہو گاایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غرور میں ڈوبا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر طاقتور ترین حکمرانوں کے ساتھ کیا ہوا واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل کو ایران میں فسادات کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آرٹیفیشیل انٹلی جنس صحافت کا معاون ہے متبادل نہیں

آرٹیفیشیل انٹلی جنس صحافت کا معاون ہے متبادل نہیں

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) دنیا کے تمام شعبہ حیات پر حاوی ہوتے آرٹیفیشیل انٹلی جنس (اے آئی) کے امکانات اور خدشات پر روشنی ڈالتےہوئے معروف صحافی اسد مرزا نے کہا کہ اے آئی صحافت کا معاون ہے متبادل نہیں, یہ بات انہوں نے گزشتہ شام عالمی کتاب میلہ میں 'کونسل آف مسلم ایلڈرس'کے زیر اہتمام 'اے آئی فور ہیومنٹی: ریلیجیس پریسپکٹیوآن ایتھیکل آرٹیفیشیل انٹلی جنس' کے عنوان سے منعقدہ مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔

...مزید دیکھیں
ڈونرو ڈاکٹرائن’ کثیر قطبی دنیا کو تیز کر رہی ہے،ہند-چین اپنے تعلقات مستحکم کریں گے،جنوبی ایشیا میں تحمل بہتر حکمت عملی : جارج ییو

ڈونرو ڈاکٹرائن’ کثیر قطبی دنیا کو تیز کر رہی ہے،ہند-چین اپنے تعلقات مستحکم کریں گے،جنوبی ایشیا میں تحمل بہتر حکمت عملی : جارج ییو

از:جینت رائے چودھری اور آرتی بالی
نئی دہلی ،12دسمبر(یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ‘ڈونرو ڈاکٹرائن’ عالمی نظام میں پائے جانے والے انتشارکو تیزی کے ساتھ کثیر قطبی دنیا کی طرف منتقل کر رہی ہے، اس صورتحال میں ہندوستان اور چین اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کی طرف کام کریں گے، جبکہ ہندوستان کی اپنے پڑوس میں طویل مدتی بہترین حکمت عملی تحمل، علاقائی ایڈجسٹمنٹ اور بیرونی طاقتوں کو داخلی تقسیم سے فائدہ اٹھانے سے روکنا ہے، یہ بات سنگاپور کے سابق وزیر خارجہ اور اسٹریٹجک مفکر جارج یانگ-بون ییو نے کہی۔

...مزید دیکھیں

لداخ میں رائل اینفیلڈ آئس ہاکی لیگ سیزن 3 کا انعقاد

13 Jan 2026 | 1:36 PM

لیہ(لداخ)، 13 جنوری (یو این آئی ) رائل اینفیلڈ آئس ہاکی لیگ سیزن 3 کا انعقاد 29 جنوری سے 14 فروری 2026 تک لداخ میں کیا جائے گا۔ یہ لیگ رائل اینفیلڈ سوشل مشن کے تحت، لداخ انتظامیہ اور آئس ہاکی ایسوسی ایشن آف لداخ کے اشتراک سے منعقد ہو رہی ہے۔اس سیزن میں مردوں اور خواتین دونوں زمروں میں راؤنڈ روبن فارمیٹ اپنایا گیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 75 مقابلے کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا مقصد مقامی سطح پر کھیل کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور منظم و معیاری مقابلوں کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔لیگ میں لیہ، نُبرا، کارگل، کھیل کے ان مقابلوں سے لداخ میں ونٹر ٹورازم (موسمِ سرما کی سیاحت) کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ منجمد تا.