Wednesday, Jun 25 2025 | Time 09:21 Hrs(IST)
International

فلیش

لشکر طیبہ دہشت گرد تنظیم کے شریک بانی اور حافظ سعید کے قریبی ساتھی امیر حمزہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر زخمی ہوئے اور تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ۔
رپورٹس
یو این اائی م ع۔
0755۔
خاص خبریں
سری نارائن گرو کے نظریات پوری انسانیت کے لئے عظیم خزانہ : وزیر اعظم

سری نارائن گرو کے نظریات پوری انسانیت کے لئے عظیم خزانہ : وزیر اعظم

نئی دہلی 24 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہندوستان کے دو عظیم ترین روحانی اور اخلاقی رہنماؤں سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی گفتگو کی صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے احتراماً مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ پنڈال ملکی تاریخ میں ایک بے مثال لمحے کا مشاہدہ کر رہا ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک تاریخی واقعہ تھا جس نے ہماری تحریک آزادی کو نئی سمت دی، آزادی کے مقاصد اور آزاد ہندوستان کے خواب کو ٹھوس معنی دیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا کیا خیر مقدم

ہندوستان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا کیا خیر مقدم

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ہندوستان نے منگل کو اسرائیل-ایران کے درمیان جنگ بندی کی خبروں اور اس پر عمل درآمد میں امریکہ اور قطر کے رول کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں کئی تنازعات کو حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی تال میل، مالیاتی جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی لازمی: اوم برلا

جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی تال میل، مالیاتی جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی لازمی: اوم برلا

ممبئی، 24 جون (یو این آئی) پارلیمنٹ اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ کی تخمینہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی دو روزہ قومی کانفرنس کےاختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، لوک سبھا کے اسپیکر، اوم برلا نے ادارہ جاتی تال میل کو فروغ دینے، مالیاتی جوابدہی کو بڑھانے اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
سی ڈی ایس کو تینوں افواج کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا ملا  اختیار

سی ڈی ایس کو تینوں افواج کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا ملا اختیار

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) حکومت نے تینوں فوجوں کے درمیان تال میل بڑھانے اور جنگ اور مختلف کارروائیوں کے دوران اپنی صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے مقصد سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کو تینوں فوجوں کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں سنٹرل زونل کونسل کا کردار اہم ہے: شاہ

ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں سنٹرل زونل کونسل کا کردار اہم ہے: شاہ

لکھنؤ: 24 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کہا کہ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہدف کو حاصل کرنے میں سنٹرل زونل کونسل کی ریاستوں کا اہم رول ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے امریکی ٹریول ایڈوائزری پر سخت اعتراض ظاہر کیا

کانگریس نے امریکی ٹریول ایڈوائزری پر سخت اعتراض ظاہر کیا

نئی دہلی 24 جون (یواین آئی) کانگریس نے ہندوستان سے متعلق امریکی ٹریول ایڈوائزری پر مرکزی حکومت کی خاموشی پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ معاملہ امریکہ کے ساتھ اٹھایا جانا چاہئے کانگریس کی ترجمان اور ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی صدر سپریا سرینیٹ نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے ہندوستان کا سفر کرنے والے امریکی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جو انتہائی قابل اعتراض ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور نیپال نے مشاورتی گروپ میٹنگ میں سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر کیا  تبادلہ خیال

ہندوستان اور نیپال نے مشاورتی گروپ میٹنگ میں سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر کیا تبادلہ خیال

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ہندوستان اور نیپال نے 23-24 جون کو پونے میں سیکورٹی امور پر دو طرفہ مشاورتی گروپ کی 16ویں میٹنگ منعقد کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر وسیع غور و خوض کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ایران کا میزائل حملوں میں 4 اسرائیلوں کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان

ایران کا میزائل حملوں میں 4 اسرائیلوں کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان

24 Jun 2025 | 7:54 PM

تہران/تل ابیب، 24 جون (یو این آئی) ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کردی، اس سے قبل ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 4 میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے بھی جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین سے خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔