InternationalPosted at: Jun 15 2025 5:49PM متحدہ عرب امارات کے صدرکا فرانس اور اٹلی کے رہنماؤں سے مغربی ایشیا میں کشیدگی پر تبادلہ خیال
ابوظہبی، 15 جون (یو این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون اور اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی تاکہ مغربی ایشیا کی حالیہ پیش رفت بالخصوص ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ایمریٹس نیوز ایجنسی نے ہفتہ کو رپورٹ کیا کہ بات چیت کے دوران رہنماؤں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا۔ بات چیت کے دوران متحدہ عرب امارات کے فرانس اور اٹلی کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات پر بھی روشنی ڈالی گئی اور باہمی مفادات کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
یواین آئی، م ش