Friday, Apr 17 2026 | Time 07:47 Hrs(IST)
International

سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر عملی فیصلہ کیے بغیر ملتوی ہو گیا

نیویارک، 21 جون (یو این آئی)سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر عملی فیصلہ کیے بغیر ملتوی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ سے متعلق کوئی عملی فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس میں ایران اور اسرائیل سمیت 22 ممالک نے تقاریر کیں، اور کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایرانی مندوب نے خطاب میں کہا اسرائیل نے ایران پر حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا، اب تک 5 اسپتالوں پر حملہ کیا جا چکا ہے۔
خاص خبریں
خواتین ریزرویشن کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کو سیاسی خمیازہ بھگتنا ہوگا: وزیراعظم مودی

خواتین ریزرویشن کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کو سیاسی خمیازہ بھگتنا ہوگا: وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 16 اپریل ( یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جو جماعتیں خواتین کو 33 فی صد ریزرویشن دینے کی راہ میں رکاوٹ بنیں گی انتخابات میں ان کا سیاسی نقصان ہونا یقینی ہےآئینی ترامیم اور حد بندی سے متعلق بلوں پر جاری بحث کے دوران وزیراعظم نے اپوزیشن کو ایک غیر متوقع پیشکش کی انہوں نے کہا اگر اپوزیشن جماعتیں اس تاریخی بل کی حمایت کرتی ہیں، تو میں اس کا پورا کریڈٹ انہیں دینے کو تیار ہوں۔

...مزید دیکھیں
خواتین ریزرویشن کے نام پر وفاقی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی سازش: کانگریس کا حکومت پر وار

خواتین ریزرویشن کے نام پر وفاقی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی سازش: کانگریس کا حکومت پر وار

نئی دہلی، 16 اپریل ( یو این آئی)کانگریس نے مرکز میں برسراقتدار جماعت پر آئین کی روح کو مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خواتین ریزرویشن کی آڑ میں 'حد بندی' کے ذریعے ملک کے وفاقی ڈھانچے کو کمزور کر رہی ہے ایوان میں 'آئینی (131ویں) ترمیمی بل 2026' اور متعلقہ دیگر بلوں پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے حکومت کی نیت پر سوالات کھڑے کر دیے۔

...مزید دیکھیں
خواتین ریزرویشن ایک سیاسی ڈھونگ: اکھلیش یادو کا بی جے پی پر ووٹ بینک کی سیاست کا سنگین الزام

خواتین ریزرویشن ایک سیاسی ڈھونگ: اکھلیش یادو کا بی جے پی پر ووٹ بینک کی سیاست کا سنگین الزام

نئی دہلی،16 اپریل (یواین آئی) سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں بنے رہنے کے لیے 'آئینی 131ویں ترمیمی بل' کا سہارا لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ خواتین ریزرویشن کے نام پر اصل میں حد بندی سے متعلق قانون کو نافذ کرنا حکومت کا اصل سیاسی ایجنڈا ہے لوک سبھا میں بل پر بحث کے دوران اکھلیش یادو نے حکومت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہاکہ بی جے پی الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر 'ایس آئی آر' کے ذریعے مخالفین کے ووٹ کٹوا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
دنیا کے لیے قابل بھروسہ سپلائی چین کو یقینی بنائیں گے ہندوستان اور آسٹریا: مودی

دنیا کے لیے قابل بھروسہ سپلائی چین کو یقینی بنائیں گے ہندوستان اور آسٹریا: مودی

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آسٹریا کے چانسلر کرسچین اسٹاکر کے دورہ ہند سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں نئی توانائی آئے گی اور مختلف شعبوں میں آسٹریا کی مہارت اور ہندوستان کی رفتار و وسعت دنیا کے لیے قابل بھروسہ سپلائی چین کو یقینی بنائے گی دونوں ممالک دفاع، سیمی کنڈکٹر، کوانٹم اور بایو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی اپنی شراکت داری کو مضبوط کریں گے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں مردم شماری کا آغاز، مکانات کی گنتی شروع

دہلی میں مردم شماری کا آغاز، مکانات کی گنتی شروع

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں مردم شماری 2027 کے لیے گھروں کی گنتی جمعرات سے شروع ہو گئی یہ مہم دو ماہ تک جاری رہے گی حکام نے بتایا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کو 'مکانات کی فہرست سازی اور رہائشی مردم شماری' (ہاؤس لسٹنگ اینڈ ہاؤسنگ سینسس) کے طور پر جانا جاتا ہے جسے 30-30 دنوں کے دو الگ الگ مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا سرکاری معلومات کے مطابق، نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) اور دہلی چھاؤنی بورڈ (ڈی سی بی) کے علاقوں میں یہ مہم 16 اپریل سے 15 مئی تک چلے گی۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے لازمی ووٹنگ کے مطالبے والی عرضی خارج کر دی؛ کہا- شہریوں کو ووٹ دینے کے لیے مجبور نہیں کر سکتے

سپریم کورٹ نے لازمی ووٹنگ کے مطالبے والی عرضی خارج کر دی؛ کہا- شہریوں کو ووٹ دینے کے لیے مجبور نہیں کر سکتے

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو لازمی ووٹنگ نافذ کرنے کی ہدایت دینے کے مطالبے والی ایک مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کر دیا عرضی گزار نے کہا تھا کہ جو لوگ ووٹ دینے سے انکار کرتے ہیں، انہیں سرکاری سہولیات سے محروم کر دینا چاہیے اور ان کے خلاف تعزیری کارروائی ہونی چاہیے عدالت نے اس پر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابات میں شرکت کو جابرانہ یا زبردستی کے اقدامات سے نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

...مزید دیکھیں
راجیہ سبھا میں آشا بھوسلے اور محسنہ قدوئی کو خراجِ عقیدت

راجیہ سبھا میں آشا بھوسلے اور محسنہ قدوئی کو خراجِ عقیدت

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) راجیہ سبھا نے جمعرات کے روز معروف گلوکارہ آشا بھوسلے اور ایوان کی سابق رکن محسنہ قدوائی کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اتر پردیش کے ضلع باندہ میں یکم جنوری 1932 کو پیدا ہونے والی محترمہ قدوائی نے کم عمری میں ہی سیاست میں قدم رکھا اور چھ دہائیوں تک اس میدان میں سرگرم رہیں انہیں اتر پردیش کی دونوں قانون ساز اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی رکن رہنے کا اعزاز حاصل تھا۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست

16 Apr 2026 | 11:35 PM

ممبئی، 16 اپریل (یو این آئی) پربھسمرن سنگھ (80 ناٹ آؤٹ) اور شریاس ائیر (66) کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت پنجاب کنگز نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 24ویں میچ میں ممبئی انڈینس کو 21 گیندوں باقی رہتے ہوئے سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پنجاب کنگز نو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔.

پونم ڈھلوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین آخری

17 Apr 2026 | 7:06 AM

ان فلموں کی ناکامی سے پونم ڈھلوں کو اپنا فلمی کیئرئر تباہ ہوتا ہوا نظر آیا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ اس درمیان راجیش کھنہ کے ساتھ فلم ‘درد’ اور کمار گورو کے ساتھ فلم ‘تیری قسم’ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں کام کرنے کے بعد پونم ڈھلوں اداکارہ کے طور پر فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ .