InternationalPosted at: Jun 21 2025 5:49PM پوتن نے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا

ماسکو، 21 جون (یو این آئی)روسی صدر پوتن نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ دنیا انہیں تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں ٹکراؤ کے لیے بہت ساری وجوہات ہیں اور وہ اب بڑھ رہی ہیں جن کی وجہ سے جنگ جیسی چیزیں سامنے آ رہی ہیں اور دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس اس وقت یوکرین سے لڑ رہا ہے اور اسرائیل-ایران میں شدید ٹکراؤ جاری ہے۔ ایران میں جس طرح سے جوہری ٹھکانوں پر حملے ہو رہے ہیں اس پر گہری تشویش ہے۔
رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے سینٹ پیٹرس برگ میں ایک پروگرام کے دوران تمام عالمی تنازعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں روسی سائنس داں دو نئے ری ایکٹر سینٹر بنا رہے ہیں۔ ایسے میں ایران کے جوہری مراکز کے آس پاس جو کچھ ہو رہا ہے اس سے وہ بہت زیادہ فکرمند ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ بہت پریشان کُن ہے، بیشک، دنیا میں جنگ کا بہت امکان ہے اور یہ مسلسل ہماری ناک کے نیچے بڑھ رہا ہے اور یہ ہمیں براہ راست متاثر کرتا ہے۔ اس لیے ان واقعات پر ہمیں ہوشیاری سے توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ہی ہمیں اس کا حل بھی تلاش کرنا ہوگا۔
روسی صدر نے ایران اسرائیل لڑائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملوں کو آگے بڑھنے سے روکا جانا چاہیے۔ ہم نے دونوں فریقوں کے سامنے اپنی رائے رکھی ہے۔ ہم اسرائیل اور اپنے ایرانی دوستوں کے رابطے میں ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔