Thursday, Jul 10 2025 | Time 13:49 Hrs(IST)
International

امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

تہران، 23 جون (یو این آئی) ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کے باوجود ملک میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ایک سرکردہ رہنما علی شمخانی نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر جوہری تنصیبات کو تباہ بھی کر دیا جائے تو بھی یہ کھیل ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قانونی دفاعی حقوق کے ساتھ، سیاسی اور آپریشنل پہل اب اس فریق کے ساتھ ہے جو ہوشیار کھیل کھیلتا ہے اورغیر متوقع حملوں سے گریز کرتا ہے۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اسلامی جمہوریہ ایران براڈ کاسٹنگ (آئی آر آئی بی) نے خبر دی ہے کہ حملے سے پہلے ہدف بنائے گئے جوہری مقامات کو خالی کرا لیا گیا تھا۔
فضائی حملوں کی پیش گوئی کے پیش نظر حساس مواد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ امریکی افواج نے اسرائیل کے ساتھ مل کر تین جوہری تنصیبات فوردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق حملے میں بی ٹو سٹیلتھ بمبار طیاروں کی جانب سے فوردو پر گرائے گئے چھ بنکر بسٹر بم اور نطنز اور اصفہان پر داغے جانے والے درجنوں آبدوز سے داغے جانے والے کروز میزائل شامل ہیں۔
یہ حملے ایران کے خلاف امریکی نواز اسرائیلی فوجی مہم میں تازہ ترین اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں جو 13 جون کو شروع ہوئی تھی ، جس کے بعد تہران نے اسرائیل پر جوابی میزائل حملے شروع کیے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی  مبارک باد دی

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

جموں، 10 جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی

10 Jul 2025 | 1:37 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ قتل کے ایک کیس میں کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی یمن میں 16 جولائی کو ہونے والے پھانسی کی سزا پر روک اور اس کی رہائی کے لئے مرکزی حکومت کو سفارتی کوششیں کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ سے متعلق ایک در خواست پر 14 جولائی کو سماعت کرے گی۔