Thursday, May 14 2026 | Time 03:46 Hrs(IST)
International

جنازے میں شریک افراد پر چھریوں، لاٹھیوں سے حملہ، 52 قتل

برازویلے، 9 ستمبر (یو این آئی) مشرقی کانگو میں باغیوں نے جنازے پر حملہ کر کے 52 افراد قتل کردیے۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی کانگو میں باغیوں نے جنازے پر حملہ کیا ہے، جس میں باون افراد ہلاک ہو گئے، شہری نمازِ جنازہ میں شریک تھے کہ باغیوں نے شہریوں کو قتل کرنے کے لیے تیز دھار چھریوں، چاقوؤں اور لاٹھیوں کا استعمال کیا۔

اقوامِ متحدہ نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے، کانگو حکومت نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور علاقے میں مزید فوجی تعینات کر دیے ہیں۔
خاص خبریں
امول اور مدر ڈیری نے دودھ کی قیمتوں میں کیا اضافہ

امول اور مدر ڈیری نے دودھ کی قیمتوں میں کیا اضافہ

نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) امول اور مدر ڈیری نے جمعرات سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے مدر ڈیری کے ایک ترجمان نے بدھ کو میڈیا کے لیے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 14 مئی سے دودھ کے تمام ویرینٹ کی خوردہ قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں کسانوں سے دودھ خریدنے کی لاگت میں چھ فی صد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے دودھ کے دام بڑھانا ضروری ہو گئے تھے۔

...مزید دیکھیں
نو منتخب ایم ایل اے کو تحریک اعتماد پر ووٹ دینے سے روکنے کا فیصلہ قابل اعتراض: سپریم کورٹ

نو منتخب ایم ایل اے کو تحریک اعتماد پر ووٹ دینے سے روکنے کا فیصلہ قابل اعتراض: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مدراس ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی، جس میں نو منتخب تملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) ایم ایل اے آر سرینواس سیتوپتی کو تمل ناڈو اسمبلی میں کسی بھی تحریک اعتماد پر ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا تھا جسٹس وکرم ناتھ، جسٹس سندیپ مہتا اور جسٹس وجے بشنوئی کی بنچ نے ہائی کورٹ کے حکم اور اس معاملے میں مزید کارروائی پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ "یہ حکم کم سے کم الفاظ میں کہیں تو انتہائی قابل اعتراض ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت نے سونے اور چاندی کی درآمد پر ڈیوٹی بڑھا کر 15 فی صد کی

حکومت نے سونے اور چاندی کی درآمد پر ڈیوٹی بڑھا کر 15 فی صد کی

نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی)حکومت ہند نے سونے اور چاندی کی درآمد پر عائد کسٹم ڈیوٹی 6 فیصد سے بڑھا کر مجموعی طور پر 15 فیصد کر دی ہے تاکہ ملک میں ان قیمتی دھاتوں کی خریداری کی حوصلہ شکنی کی جا سکے اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوذرائع کے مطابق سونے اور چاندی پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی 10 فی صد کر دی گئی ہے، جب کہ اس کے علاوہ 5 فی صد زرعی سیس بھی عائد کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی ڈیوٹی 15 فیصد ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
پوکھرن تجربہ کی سالگرہ پر مودی نے کہا، اس مہم نے ہندوستان  کے 'اٹل سنکلپ' کا مظاہرہ کیا

پوکھرن تجربہ کی سالگرہ پر مودی نے کہا، اس مہم نے ہندوستان کے 'اٹل سنکلپ' کا مظاہرہ کیا

نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو 1998 کے ایٹمی پوکھرن تجربہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم نے ہندوستان کے 'اٹل سنکلپ' کا مظاہرہ کیا اور دنیا کو ثابت کر دیا کہ کوئی بھی بیرونی دباؤ ملک کو جھکنے کے لیے مجبور نہیں کر سکتا مسٹر مودی نے بدھ کو ایٹمی تجربہ کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 1998 میں آج ہی کے دن ہندوستان کی جانب سے کیے گئے ایٹمی تجربات نے دنیا کو دکھایا کہ ہماری قوم کا عزم کتنا اٹل ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے پیپر لیک روکنے کے لیے سڑکوں پر اترنے کے لیے 'جین زی'  سے کی اپیل

کیجریوال نے پیپر لیک روکنے کے لیے سڑکوں پر اترنے کے لیے 'جین زی' سے کی اپیل

نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ پیپر لیک جیسے گھناؤنے کھیل کو بند کرنے کے لیے ملک کی 'جنریشن زی' (نوجوان نسل) کو سڑکوں پر اتر کر پرامن احتجاج کرنا پڑے گا مسٹر کیجریوال نے نیٹ پیپر لیک معاملے کے حوالے سے بدھ کو ملک کے نوجوانوں سے براہِ راست ورچوئل خطاب کیا۔

...مزید دیکھیں
بزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے

بزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے

نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مرکزی حکومت پر بزرگوں، بیواؤں اور معذور افراد کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ماہانہ پنشن میں برسوں سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، جب کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب اور محروم طبقہ شدید معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے مسٹر کھرگے نے بدھ کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا کہ حکومت ایک طرف ملک کو کفایت شعاری اور قربانی کا درس دیتی ہے، وہیں دوسری طرف بزرگوں، بیواؤں اور معذوروں کا وقار چھین رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گاندھی کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اسپتال سے گھر آگئیں

گاندھی کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اسپتال سے گھر آگئیں

نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کو گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے صحت سے متعلق معمول کے معائنے اور ٹیسٹ کے بعد گھر بھیج دیا ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کے روز یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ " محترمہ گاندھی کا میدانتا اسپتال میں معمول کا طبی معائنہ کیا گیا اور اب وہ گھر لوٹ آئی ہیں۔

...مزید دیکھیں

ٹرمپ بیجنگ اہم کاروباری شخصیات کو بھی ساتھ لے گئے، تجارتی مذاکرات پر عالمی نظریں

13 May 2026 | 10:05 PM

بیجنگ، 13 مئی (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی وفود کے درمیان تجارتی مذاکرات کے آغاز کے ساتھ یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر اپنے ہمراہ ٹیکنالوجی اور کاروباری دنیا کی کئی بڑی شخصیات کو بھی چین لے کر گئے ہیں۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’سوشل ٹروتھ‘‘ پر بتایا کہ ان کے وفد میں این ویڈیا کے بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ، ایلون مسک، ایپل کے سی ای او ٹم کک، بلیک راک کے سربراہ لاری فنک، بوئنگ کے کیلی آؤٹبرگ سمیت متعدد نمایاں کاروباری شخصیات شامل ہیں۔.

کے کے آر نے چار وکٹ پر بنائے 192 رن

13 May 2026 | 10:42 PM

رائے پور، 13 مئی (یو این آئی) انگکرش رگھونشی (71)، رنکو سنگھ (ناٹ آؤٹ 49) اور کیمرون گرین (32) کی شاندار اننگز کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 57 ویں مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے خلاف چار وکٹ پر 192 رنوں کا اسکور بنایا۔.