InternationalPosted at: Oct 11 2025 12:02PM ٹینیسی اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکہ،19 لاپتہ

نیشویل ، 11 اکتوبر (یو این آئی) ٹینیسی کے بکس نورٹ میں دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی ایک فوجی فیکٹری میں دھماکے کے بعد 19افراد لاپتہ ہیں ۔یہ اطلاع بی بی سی نے دی ہے۔
ہمفریز کاؤنٹی کے شیرف کرِس ڈیوِس نے بتایا کہ زبردست دھماکے کے بعد چار یا پانچ افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
بک سنورٹ، ٹینیسی ،جو نیشویل سے تقریباً 90 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے ،میں واقع یہ پلانٹ دھماکہ خیز مواد کی تیاری، ہینڈلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں مہارت رکھتا تھا۔ دھماکے کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہیں۔
مقامی فضائی ویڈیو میں جلتے ہوئے ملبے، سیاہ شدہ گاڑیاں اور فیکٹری کے بہت کم باقیات دکھائی دے رے ہیں۔
دوسری بریفنگ میں ڈیوِس نے تصدیق کی کہ 19 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور دھماکہ ایک بڑے عمارت میں ہوا۔
ٹینیسی کے گورنر بل لی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ان کا دفتر جاری صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
مقامی نیوز میڈیا نے کہا کہ دیگر ہسپتالوں میں بھی مریضوں کا علاج ہو رہا ہے۔
یہ فیکٹری تقریباً 1300 ایکڑ زمین پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں اعلیٰ درجے کے فوجی و تجارتی دھماکہ خیز مواد تیار اور ذخیرہ کیے جاتے تھے۔
یو این آئی۔ ایم جے۔