Monday, Nov 17 2025 | Time 22:13 Hrs(IST)
International

نیتن یاہو نے حماس پر باقی ماندہ یرغمالیوں کی تلاش کے لیے دباؤ ڈالنے کے ' پختہ عزم' کا کیا اظہار

نیتن یاہو نے حماس پر باقی ماندہ یرغمالیوں کی تلاش کے لیے دباؤ ڈالنے کے ' پختہ عزم' کا کیا اظہار

یروشلم، 17 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں اب تک ہلاک ہوئے یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے 'پرعزم' ہیں اور یہ کہ ملک 'پوری طاقت' کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ جاری رکھے گا۔
مسٹر نیتن یاہو نے یہ بیان 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے متاثرین کے لیے ایک تعزیتی اجلاس میں دیا۔ انھوں نے یہ بات حماس کی جانب سے مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے کے چند گھنٹے بعد کہی۔ واضح رہے کہ حماس نے کہا ہے کہ وہ بقیہ 19 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے سے قاصر ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں غصہ پایا جاتا ہے کہ حماس نے گزشتہ ہفتے کے غزہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق تمام لاشیں واپس نہیں کی ہیں، حالانکہ امریکہ کا خیال ہے کہ یہ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو عندیہ دیا کہ اگر حماس لوگوں کو مارنے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے تو وہ لڑائی دوبارہ شروع ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ قبل ازیں جمعرات کو اسرائیلی حکومت نے کہا تھا کہ بدھ کی شب حماس کی جانب سے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے حوالے کی گئی دو لاشوں کی شناخت انبار ہیمن اور سارجنٹ میجر محمد العطرش کے نام سے ہوئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی پیر سے اب تک واپس کی گئیں لاشوں کی تعداد نو ہو گئی۔
اس دوران غزہ میں حالیہ دنوں میں اسرائیل کی طرف سے یرغمالیوں کے بدلے واپس کی گئیں فلسطینیوں کی لاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔ جمعرات کو مزید تیس لاشیں واپس کی گئیں جس سے مجموعی تعداد 120 ہوگئی۔

خاص خبریں
بنگلہ دیشی عدالت کا شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت

بنگلہ دیشی عدالت کا شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت

ڈھاکہ، 17 نومبر (یو این آئی) بنگلہ دیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو ایک اور مقدمے میں سزائے موت سنا دی اور تاحیات قید کی سزا سنائی غیر ملکی میڈیا روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل کورٹ نے پیر کے روز معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم میں مجرم قرار دے دیا۔

...مزید دیکھیں
عمرہ زائرین کے بس حادثے پر جدہ قونصل خانے کی فوری کارروائی، ہیلپ لائن نمبر جاری

عمرہ زائرین کے بس حادثے پر جدہ قونصل خانے کی فوری کارروائی، ہیلپ لائن نمبر جاری

نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) سعودی عرب کے جدہ میں واقع ہندوستانی قونصل خانے نے مدینہ کے قریب اتوار کی دیر رات عمرہ زائرین کے المناک بس حادثے کے پیش نظر 24 گھنٹے کنٹرول روم قائم کیا ہے اور ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کِرن رجیجو نے پیر کے روز سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قونصلیٹ کے افسران کے رابطے میں ہے، جو مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرائی، 42 ہلاک

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرائی، 42 ہلاک

مدینہ منورہ، 17 نومبر (یو این آئی) سعودی عرب میں ہولناک ایک حادثے میں عمرہ زائرین کی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 42 زائرین کی اموات کی موت ہوگئی عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک خوفناک بس حادثہ درجنوں زائرین کی اموات کا باعث بن گیا ہے، زائرین کی بس جس میں زیادہ تر ہندوستانی عازمین سوار تھے، ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی۔

...مزید دیکھیں
پین کارڈ معاملے میں اعظم اور عبداللہ کو سات سات سال کی سزا

پین کارڈ معاملے میں اعظم اور عبداللہ کو سات سات سال کی سزا

رامپور 17 نومبر(یواین آئی) اتر پردیش میں رامپور کی ایک خصوصی عدالت نے دو پین کارڈ رکھنے کے معاملے میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر رہنما محمد اعظم خان اور ان کے بیٹے سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم کو سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے اعظم اور عبداللہ کو دو پین کارڈ رکھنے کے الزام میں قصوروار قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش حکومت نے 17ویں اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی

نتیش حکومت نے 17ویں اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی

پٹنہ، 17 نومبر (یواین آئی) بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پیر کو راج بھون میں گورنر عارف محمد خان سے ملاقات کر 17ویں اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش پیش کی مسٹر نتیش کمار کی صدارت میں قبل از دوپہر منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں 17ویں اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش سے متعلق تجویز منظور کی گئی وزیراعلیٰ نے کابینہ کے تمام اراکین کو پانچ سالہ مدت کار میں تعاون دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

...مزید دیکھیں
مکہ مدینہ شاہراہ پر پیش آنے والا حادثہ نہایت دلخراش۔کوثر جہاں

مکہ مدینہ شاہراہ پر پیش آنے والا حادثہ نہایت دلخراش۔کوثر جہاں

نئی دہلی، 17نومبر(یو این آئی) مکہ مدینہ شاہراہ پر ہونے والا دل خراش بس حادثہ پورے ملک کو ہلا کر رکھ دینے والا ہے دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت متاثرہ خاندانوں تک مدد پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جاری ریلیز کے مطابق کوثر جہاں نے قونصل جنرل سے بات کرکے واقعے کی مکمل معلومات حاصل کی ہیں۔

...مزید دیکھیں
جنوبی ایشیا میں سرحدپار دہشت گردی کا ایک نیا محورباعث تشویش

جنوبی ایشیا میں سرحدپار دہشت گردی کا ایک نیا محورباعث تشویش

یو این آئی تجزیہ-از: جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) گزشتہ ہفتے دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب مصروف بازار میں ہونے والا دھماکہ ہندوستان میں ماضی میں ہوئے کئی دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک تھا، تاہم بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اسے ایک بڑا واقعہ قراردیا جا سکتا ہے جس کے ہندوستان کے سکیورٹی ڈھانچے پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ہندوستانی تفتیش کاروں کا اب یہ ماننا ہے کہ اس دھماکے کے پیچھے پاکستان میں قائم دہشت گرد گروہوں اور بنگلہ دیش میں موجود انتہا پسند نیٹ ورکس کے درمیان بڑھتا ہوا باہمی تعاون کار فرما تھا۔

...مزید دیکھیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

17 Nov 2025 | 9:44 PM

جدہ میں ہندستانی قونصلیٹ نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد 24 گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ ہندوستانی سفارت خانے کے اہلکار سعودی وزارت حج و عمرہ اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں مدد فراہم کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ مرکزی اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت سفارت خانے کے عہدیداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، جو مزید معلومات اکٹھا کر رہے ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ مرکزی اقلیتی امور کی وزارت کے مطابق جدہ میں قونصلیٹ جنرل میں قائم کی گئی ہیلپ لائنوں سے 8002440003 (ٹول فری)، 00966122614093، 00966126614276 اور 00966556122301 (وہاٹس .

دہلی لال قلعہ دھماکہ کیس میں این آئی اے نے دوسری گرفتاری کی

17 Nov 2025 | 9:54 PM

نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو دہلی لال قلعہ دھماکہ کیس میں ایک کشمیری شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں یہ دوسری گرفتاری ہے۔.