InternationalPosted at: Nov 12 2025 8:43PM وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے راجہ نے توانائی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

تھمپو، 12 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو بھوٹان کے کنگ چہارم ڈروک گیلپو جگمے سنگے وانگچک کے ساتھ توانائی، تجارت، ٹیکنالوجی اور کنیکٹیویٹی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر خبر کا اشتراک کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھاکہ "ہز میجسٹی کنگ چہارم ڈروک گیلپو کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ میں نے ہندوستان اور بھوٹان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ان کی برسوں سے کی گئی وسیع کوششوں کی تعریف کی۔"
وزیر اعظم نے گیلوفو مائنڈفل سٹی پروجیکٹ پر بھی بات چیت کی، یہ کہتے ہوئے کہ یہ ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے مطابق ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کہاکہ "وزیر اعظم نے کنگ چہارم کو ان کی 70 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ان کی مسلسل اچھی صحت اور تندرستی کے لیے حکومت ہند اور لوگوں کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔"
وزیر اعظم مودی نے ہندوستان-بھوٹان دوستی کو مضبوط بنانے میں ان کی قیادت، مشورہ اور رہنمائی کے لیے کنگ چہارم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، مشترکہ روحانی اور ثقافتی رشتوں پر زور دیا جو دونوں ممالک کے عوام کو قریب لاتے ہیں۔
انہوں نے بھوٹان کے چوتھے کنگ چہارم کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔
اس سے پہلے وزیر اعظم مودی، تھمپو کے چانگلیمیتھنگ اسٹیڈیم میں جاری گلوبل پیس پریئر فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر منعقد کلچرل تقریب میں کنگ چہارم اور بھوٹان کے وزیر اعظم کے ساتھ شامل ہوئے۔
یواین آئی۔ ظ ا