Tuesday, Mar 17 2026 | Time 20:29 Hrs(IST)
International

سری لنکا نے نپاہ وائرس کے خلاف سرحد پر صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر بڑھا دیں

کولمبو، 10 فروری (یو این آئی): ہندوستان اور بنگلہ دیش میں نپاہ وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سری لنکا کے صحت کے حکام نے سرحد پر احتیاطی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

سری لنکا کے وزیر صحت نلنڈا جے تیسا نے منگل کو یہ معلومات فراہم کی۔
مسٹر جے تیسا نے کابینہ کی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت نے ملک میں سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے ہوائی اڈوں اور دیگر داخلی راستوں پر بچاؤ کے پروٹوکول نافذ کر دیے ہیں۔
خاص خبریں
ہندوستان  نے کابل میں اسپتال پر پاکستان کے حملے کی شدید مذمت کی، اسے غیر انسانی فعل قرار دیا

ہندوستان نے کابل میں اسپتال پر پاکستان کے حملے کی شدید مذمت کی، اسے غیر انسانی فعل قرار دیا

نئی دہلی، 17 مارچ (یواین آئی) ہندوستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اسپتال پر پاکستان کے حملے کو بزدلانہ اور غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان پیر کی رات کابل میں واقع منشیات کے عادی افراد کی اصلاح کے اسپتال‘ پر پاکستان کے وحشیانہ فضائی حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔

...مزید دیکھیں
ریلوے عام آدمی کے آرام دہ سفر پر بھی خاطر خواہ توجہ دے: اپوزیشن

ریلوے عام آدمی کے آرام دہ سفر پر بھی خاطر خواہ توجہ دے: اپوزیشن

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن نے عام آدمی کے لئے زیادہ ٹرینیں چلانے اور انہیں سفر کے دوران مناسب سہولیات فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ہے سال 2026-27 کے لیے ریلوے کے گرانٹ کے مطالبات پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے، ترنمول کانگریس کی شتابدی رائے نے منگل کو کہا کہ مزدوروں اور عام لوگوں کے لیے ٹرینیں چلائی جانی چاہیے اور اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے کہ انہیں سفر کے دوران کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

...مزید دیکھیں
شوالک کے بعد ایل پی جی جہاز 'نندا دیوی' 46,500 میٹرک ٹن کارگو کے ساتھ گجرات پہنچ گیا

شوالک کے بعد ایل پی جی جہاز 'نندا دیوی' 46,500 میٹرک ٹن کارگو کے ساتھ گجرات پہنچ گیا


نئی دہلی، 17 مارچ (پروندرسندھو, یو این آئی) آبنائے ہرمز سے پہلے ایل پی جی بردار بحری جہاز ’شوالک‘ کے مندرا پہنچنے کے ایک دن بعد، منگل کوہندوستان کی ایندھن کی سپلائی میں مزید بہتری آئی ایل پی جی جہاز 'نندا دیوی'، جو 46,500 میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس سے لداہے  گجرات کے جام نگر میں وڈینار بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا، جس سے جاری سپلائی کے بحران میں راحت ملے گی۔

...مزید دیکھیں
نیتن یاہو ایران اور خلیجی ممالک میں تصادم چاہتا ہے: سابق قطری وزیراعظم

نیتن یاہو ایران اور خلیجی ممالک میں تصادم چاہتا ہے: سابق قطری وزیراعظم

دوحہ، 17 مارچ (یو این آئی) سابق قطری وزیراعظم حمد بن جاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران اور خلیجی ممالک میں تصادم پیدا کرنا چاہتا ہے اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے اور جواباً ایران کے خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سابق قطری وزیراعظم حمد بن جاسم کا بڑا بیان سامنے آیا ہے سابق قطری وزیراعظم حمد بن جاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خطے کو جنگ میں دھکیل دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کام روکنا اور رکاوٹیں ڈالنا سابقہ حکومتوں کا کلچر تھا:ریکھا گپتا

کام روکنا اور رکاوٹیں ڈالنا سابقہ حکومتوں کا کلچر تھا:ریکھا گپتا

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو الزام لگایا کہ ان کا ورک کلچر کاموں کو روکنے رکاوٹیں پیدا کرنے اور تاخیر کرنے پر مبنی تھا، جبکہ موجودہ حکومت بروقت فیصلے کرتی ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کرتی ہے وزیر اعلیٰ گپتا نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ دہلی کابینہ نے ’بارہ پلہ فیز-III‘ اور ’ایم بی روڈ ایلیویٹڈ کوریڈور-انڈر پاس‘ منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جس سے میور وہار سے ایمس تک سگنل فری رابطے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں
رمضان نظم و ضبط اور خدمت کا مہینہ، مسلمانوں کے ایجنڈے میں تعلیم کو اولین مقام ملنا چاہیے: امین پٹیل

رمضان نظم و ضبط اور خدمت کا مہینہ، مسلمانوں کے ایجنڈے میں تعلیم کو اولین مقام ملنا چاہیے: امین پٹیل

ممبئی، 17 مارچ) یواین آئی) جنوبی ممبئی کی سیاست میں نمایاں مقام رکھنے والے رکنِ اسمبلی امین پٹیل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک صرف عبادت کا مہینہ نہیں بلکہ نظم و ضبط، خود احتسابی اور خدمتِ خلق کا عملی درس دیتا ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس پیغام کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کے ایجنڈے میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
نیتا ایم امبانی  کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے باوقار انسان دوست ایوارڈ سے سرفراز

نیتا ایم امبانی کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے باوقار انسان دوست ایوارڈ سے سرفراز

بھوونیشور ( اڈیشہ) 17 مارچ (یو این آئی) ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن محترمہ نیتا ایم امبانی کو بھونیشور، اڈیشہ میں کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کی طرف سے باوقار انسان دوستی ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا انہیں یہ اعزاز سری لنکا سے نوبل انعام یافتہ پروفیسر موہن مناسنگھے اور کلینگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز( KISS)، کے آئی آئی ٹی اور کے آئی ایم ایس کے بانی ڈاکٹر اچیوتا سمانتا نے ان کے شاندار انسانی اقدامات اور سماجی ترقی میں خاص طور پر تعلیم، کھیلوں، صحت کی دیکھ بھال، دیہی تبدیلی اور خواتین کی ثقافت، خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے نمایاں خدمات کے اعتراف میں پیش کیا۔

...مزید دیکھیں

کے وائی سی نہ ہونے پر کسی کا کنکشن بند کیا گیا اور نہ ہی بکنگ منسوخ کی گئی: وزارت پیٹرولیم

17 Mar 2026 | 7:56 PM

نئی دہلی، 17 مارچ (یواین آئی) پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے منگل کو واضح کیا ہے کہ ایل پی جی صارفین کے لیے بائیو میٹرک آدھار تصدیق (ای-کے وائی سی) صرف ان لوگوں کے لیے ضروری ہے جنہوں نے پہلے یہ عمل مکمل نہیں کیا ہے، نہ کہ تمام گھریلو ایل پی جی صارفین کے لیے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کے وائی سی نہ ہونے کی وجہ سے کسی کا کنکشن بند نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی بکنگ منسوخ کی گئی ہے۔.

ویمنز ایشین کپ: آسٹریلیا چین کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

17 Mar 2026 | 7:31 PM

پرتھ،17 مارچ (یواین آئی )آسٹریلیا کی کپتان سیم کیر کے شاندار دوسرے ہاف گول کی بدولت میزبان ٹیم نے چین کو 2-1 سے شکست دے کر ویمنز ایشین کپ 2026 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ یہ آسٹریلیا کا چوتھا ایشین کپ فائنل ہوگا، جہاں ان کا مقابلہ بدھ کو سڈنی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل (جاپان بمقابلہ جنوبی کوریا) کے فاتح سے ہوگا۔پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سیمی فائنل میں ہوم کراؤڈ کا جوش و خروش عروج پر تھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیٹلن فورڈ نے میچ کے آغاز میں ہی گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ دفاعی چیمپئن چین نے 26ویں منٹ میں ژانگ لینیان کی پنالٹی کک کے ذریعے میچ کو 1-1 سے برابر کر دیا۔.

عدالت کا احاطہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل، جامع تلاشی کے باوجود بم برآمد نہیں ہوا

17 Mar 2026 | 8:18 PM

اجمیر، 17 مارچ (یو این آئی) راجستھان ہائی کورٹ کو موصول ہونے والی دھمکی آمیز ای میل کے بعد، منگل کے روز اجمیر سیشن کورٹ میں حفاظتی ایجنسیوں بشمول پولیس اور انٹیلی جنس ٹیموں نے جدید آلات اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے عدالتی احاطے کی مکمل تلاشی لی۔
ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں اجمیر سے گرفتار دہشت گردی کے ملزم علی اکبر کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے یہ کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق، ہائی کورٹ کو موصول ہونے والی بم دھماکوں کی دھمکی آمیز میل کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کی ہدایات موصول ہوئی تھیں۔
یواین آئی۔ م س.