InternationalPosted at: Mar 5 2026 2:44PM ایران کی امریکہ اور اسرائیل پر حملوں کی 19 ویں لہر کی تیاری

تہران، 5 مارچ (یو این آئی) ایران کی امریکہ اور اسرائیل پر حملوں کی انیسویں لہر کی تیاری جاری ہے ، میزائل اور ڈرونز پرمشتمل مشترکہ کارروائی ہوگی تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ اور اسرائیل پر حملوں کی ’19ویں لہر‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ترجمان پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی میزائلوں اور ڈرونز پر مشتمل ایک مشترکہ مشن ہو گا جس کا مقصد دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ہے۔
ایرانی عسکری حکام نے واضح وارننگ دی ہے کہ اگر ایران میں حکومت گرانے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو جوابی کارروائی میں اسرائیل کے ڈیمونا جوہری مرکز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 دنوں سے امریکی اور اسرائیلی طیارے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں پر شدید بمباری کر رہے ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک ایران پر 5 ہزار ٹن سے زائد گولہ بارود گرایا جا چکا ہے۔
اس وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 1045 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ زخمیوں میں 300 بچے بھی شامل ہیں، جس نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔