Tuesday, Apr 14 2026 | Time 08:59 Hrs(IST)
International

امریکی فوج نے جزیرہ خارک پر ایران کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی: ٹرمپ

واشنگٹن، 14 مارچ (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے جزیرہ خارک پر واقع فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ یہ جزیرہ ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے اور ملک کی زیادہ تر خام تیل کی برآمدات یہیں سے سنبھالی جاتی ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ انہوں نے جزیرہ خارک کی آئل ریفائنریوں کو نشانہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ ایران یا کوئی دوسرا فریق آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ اور آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اپنا فیصلہ بدل سکتے ہیں۔ ماہرین کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ خارک پر قبضہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے لیے بڑی تعداد میں زمینی فوج کی ضرورت ہوگی، جس کے بارے میں امریکی انتظامیہ اب تک ہچکچاہٹ کا شکار رہی ہے۔ خلیج فارس میں ایران کے ساحل سے تقریباً 25 کلومیٹر دور واقع جزیرہ خارک سے ملک کے تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمد ہوتی ہے۔
پینٹاگون کے پریس سکریٹری کنگسلے ولسن نے بتایا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعاون کر رہے ہیں۔ امریکی مرکزی کمان کے مطابق اب تک تقریباً چھ ہزار اہداف پر حملے کیے جا چکے ہیں اور 60 سے زائد جہازوں اور 30 بارودی سرنگیں بچھانے والے بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے یا انہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق امریکہ جنگی جہاز یو ایس ایس طرابلس اور تقریباً 2500 میرین فوجیوں کو بھی مشرق وسطیٰ بھیج رہا ہے۔ ان افواج کے ایک سے دو ہفتوں کے اندر خطے میں پہلے سے تعینات امریکی فوجی وسائل کے ساتھ شامل ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کچھ جنگی جہازوں اور ایف-35 لڑاکا طیاروں کی تعیناتی بھی کی جا رہی ہے، تاکہ خطے میں پہلے سے موجود امریکی فوجی دستوں کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
اس دوران ایران کی اسلامک ریولوشنری گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے ایک بیان میں مسٹر ٹرمپ کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا، جن میں انہوں نے کہا تھا کہ جزیرے کا دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ آئی آر جی سی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے تقریباً 15 مقامات کو نشانہ بنایا تھا، جن میں ایرانی فوج کے فضائی دفاعی ٹھکانے، جوشن بحری اڈہ، ہوائی اڈے کا واچ ٹاور (پہرے کا مینار) اور ایک ہیلی کاپٹر پیڈ شامل تھے لیکن ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ جزیرے کا دفاعی نظام ایک گھنٹے کے اندر ہی دوبارہ کام کرنے لگا۔ آئی آر جی سی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جزیرہ خارک پر موجود تیل سے متعلق کسی بھی بنیادی ڈھانچے کو ان حملوں میں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اس بیان میں ایران کی اس سابقہ وارننگ کو بھی دہرایا گیا ہے، جس میں اس نے ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی قسم کے حملے کے سنگین نتائج کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ آئی آر جی سی نے کہاکہ "اگر ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا جاتا ہے، تو اس پورے خطے میں موجود تیل اور گیس سے متعلق تمام بنیادی ڈھانچے خاک میں ملا دیے جائیں گے، جن سے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے مفادات وابستہ ہیں۔"
یواین آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
خواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ حکومت خواتین کو حقیقی معنوں میں بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے خصوصی منصوبے بنا رہی ہے اور انہیں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے مسٹر مودی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں ہونے والی خواتین کے ریزرییشن بل پر بحث اور منظوری سے قبل اس کے پس منظر میں یہاں منعقدہ 'ناری شکتی وندن کانفرنس' سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہماری حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے لیئے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے اسکیمیں بنائیں اور انہیں کامیابی سے نافذ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن پر سونیا گاندھی کا حکومت پر نشانہ

حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن پر سونیا گاندھی کا حکومت پر نشانہ

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ایک نجی اخبار میں شائع اپنے مضمون کے ذریعے مرکزی حکومت پر خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی کے معاملے پر شدید تنقید کی ہے محترمہ گاندھی نے پیر کو یہاں واضح طور پر کہا کہ موجودہ وقت میں اصل تشویش خواتین کا ریزرویشن نہیں، بلکہ مجوزہ حد بندی ہے، جسے انہوں نے "انتہائی خطرناک" اور "آئین پر حملہ" قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے لالو پرساد کو 'زمین کے بدلے نوکری کیس' میں نچلی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دے دیا

سپریم کورٹ نے لالو پرساد کو 'زمین کے بدلے نوکری کیس' میں نچلی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دے دیا

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کو 'زمین کے بدلے نوکری' (لینڈ فار جاب) کیس کی کارروائی کے دوران نچلی عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا ہے عدالت عظمی مسٹر پرساد کی اس درخواست پر سماعت کر رہی تھی جس میں مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) کے کیس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی؟ ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا

ٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی؟ ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا

تہران، 13 اپریل (یو این آئی) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’اگر امریکی حکومت اپنی آمریت پسندی چھوڑ دے اور ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے تو یقیناً معاہدے تک پہنچنے کے راستے نکل آئیں گے۔

...مزید دیکھیں
معاہدے کے قریب پہنچ کر ایران کو سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑا: عباس عراقچی

معاہدے کے قریب پہنچ کر ایران کو سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑا: عباس عراقچی

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایران ایم او یو پر دستخط کے قریب پہنچ چکا تھا، تاہم اسے ’’سخت ترین مطالبات، بدلتے ہوئے اہداف اور ناکہ بندی‘‘ کا سامنا کرنا پڑا عباس عراقچی نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’’کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔

...مزید دیکھیں
ایران میں امریکی اقدامات پر تنقید کرنے پر پوپ کو ٹرمپ نے شخت تنقید کانشانہ بنایا

ایران میں امریکی اقدامات پر تنقید کرنے پر پوپ کو ٹرمپ نے شخت تنقید کانشانہ بنایا

نیویارک ، 13 اپریل (سپوتنک/یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو چودہویں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے پوپ کی ضرورت نہیں ہے جو ان کی پالیسیوں کی مخالفت کرے پوپ نے ایران میں امریکی اقدامات پر تنقید کی ہے خاص طور پر ، انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی دھمکیوں کو ناقابل قبول قرار دیا اپریل کے اوائل میں ، جنگ کے امریکی وزیر پیٹ ہیگسیتھ کی طرف سے فوجی اہلکاروں کے لیے دعا کی اپیل کے بعد ، پوپ نے ایک خطبہ میں کہا کہ غلبہ حاصل کرنے کی خواہش عیسی مسیح کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتی ۔

...مزید دیکھیں
کاربن کے اخراج، درخت کاری اور حیاتیاتی تنوع: موسمیاتی حکمتِ عملی کے درمیان توازن کی تلاش

کاربن کے اخراج، درخت کاری اور حیاتیاتی تنوع: موسمیاتی حکمتِ عملی کے درمیان توازن کی تلاش

خصوصی مضمون: ظفر اقبال
دنیا اس وقت ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑی ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نہ صرف واضح ہو چکے ہیں بلکہ تیزی سے شدت اختیار کر رہے ہیں، بڑھتا ہوا عالمی درجہ حرارت، شدید موسمی واقعات، گلیشیئرز کا پگھلنا، سمندری سطح میں اضافہ اور حیاتیاتی تنوع کا زوال یہ اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ انسان کو اپنی ترقی کے ماڈل پر نظرثانی کرنا ہوگی، کاربن کے اخراج کو کم کرنا اس جدوجہد کا بنیادی جزو ہے، لیکن موجودہ صورتحال یہ ظاہر کرتی ہے کہ صرف اخراج میں کمی کافی نہیں ہوگی۔

...مزید دیکھیں

ایران کا انتباہ، بندرگاہوں کے محاصرے کی کوشش سے بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے

14 Apr 2026 | 8:20 AM

تہران، 14 اپریل (یو این آئی) ایرانی وزارت دفاع نے امریکی محاصرے کے خدشات پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے یا آبنائے ہرمز میں فوجی مداخلت سے خطے میں بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں غیر ملکی قوتوں کی کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بحران میں اضافے اور عالمی توانائی کے تحفظ میں عدم استحکام کا باعث بنے گی۔.

سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلز کی جیت کا سلسلہ روکا

13 Apr 2026 | 11:48 PM

حیدرآباد، 13 اپریل (یو این آئی) کپتان ایشان کشن (91) کی طوفانی اننگ کی بعد پرفل ہنگے اور ثاقب حسین (چارچار وکٹ) کی تاریخی کارکردگی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے پیر کو راجستھان رائلز کے خلاف 57 رنز سے جیت حاصل کی۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 سیزن میں آر آر کی پہلی شکست ہے۔.

پریاگ راج میں جلیانوالہ باغ سانحہ کی 107 ویں برسی پر شہیدوں کو خراج عقیدت

13 Apr 2026 | 3:27 PM

پریاگ راج، 13 اپریل (یو این آئی) جلیانوالہ باغ سانحہ کی 107 ویں برسی کے موقع پر ہفتہ کو سنگم نگری پریاگ راج میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شہید چندر شیکھر آزاد پارک میں منعقدہ پروگرام میں تحریک آزادی کے بہادر جانبازوں کو نمن کیا گیا۔.