InternationalPosted at: Mar 17 2026 2:35PM نیتن یاہو ایران اور خلیجی ممالک میں تصادم چاہتا ہے: سابق قطری وزیراعظم

دوحہ، 17 مارچ (یو این آئی) سابق قطری وزیراعظم حمد بن جاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران اور خلیجی ممالک میں تصادم پیدا کرنا چاہتا ہے اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے اور جواباً ایران کے خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سابق قطری وزیراعظم حمد بن جاسم کا بڑا بیان سامنے آیا ہے سابق قطری وزیراعظم حمد بن جاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خطے کو جنگ میں دھکیل دیا ہے۔ اس کا مقصد ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان تصادم پیدا کرنا ہے۔
حمد بن جاسم کا کہنا تھا کہ اگر قطر ایران کے خلاف جنگ کا اعلان کرے، تو امریکہ اس تنازع سے پیچھے ہٹ سکتا ہے۔ خلیجی ممالک، خاص طور پر قطر اور عمان حملے کو روکنے کیلیے کوشش کرتے رہے ہیں۔ اب یقینی بنانا ہوگا کہ اسرائیل، ایران اور امریکہ کی لڑائی سے خلیجی ممالک متاثر نہ ہوں۔
سابق قطری وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم ہمیشہ ایران کے ہمسایہ رہیں گے۔ ایران کو اس معاملے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے اور وہ خطے میں اپنے طویل مدتی مفادات کو مدنظر رکھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔