برسلز، 4 جون (یواین آئی) یورپ میں اگلے تین برسوں میں تقریباً 80,000 نئے ایچ آئی وی انفیکشن اور 9,000 سے زیادہ تپ دق سے اموات کا خدشہ ہے۔
یہ معلومات یوروپی سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (ای چی ڈی سی) کی ڈائریکٹر پامیلا رینڈی ویگنر نے فراہم کیں۔
21 مئی کو ای سی ڈی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں یورپ میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن کی سب سے زیادہ شرحیں دیکھی گئیں جس میں سیفلس اور گنوریا شامل ہیں۔