Saturday, Jul 11 2026 | Time 17:11 Hrs(IST)
International

امریکہ-ایران امن معاہدے پر کل دستخط ہوں گے: صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

واشنگٹن، 13 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک نئے تاریخی امن معاہدے پر اتوار کو دستخط کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد اسٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہم آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر تمام ممالک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا یہ نیا معاہدہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی راہ میں ایک مضبوط رکاوٹ ثابت ہوگا۔
خاص خبریں

ہندستان۔ نیوزی لینڈ نے دفاع، تجارت اور ہند-بحرالکاہل تعاون کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) ہندستان اور نیوزی لینڈ نے دوطرفہ تعلقات کا نیا باب شروع کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ 2030 کا اعلان کیا ہے اور اس میں سیاسی تعاون، دفاع و سلامتی، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی رابطہ، تعلیم و ٹیکنالوجی اور علاقائی و کثیر جہتی تعاون کو چھ اہم ستونوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

برکس ممالک کو مستقبل کے موافق نقل و حمل کے نظام کے لیے مل کر کرنا ہوگا کام: نتن گڈکری

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے برکس گروپ میں پائیدار، محفوظ، جامع اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ٹرانسپورٹ کا نظام تیار کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

بدعنوانی کا مترادف بن چکا ہے مدھیہ پردیش: کھرگے

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مدھیہ پردیش بی جے پی حکومت کے دورِ اقتدار میں بدعنوانی اور لوٹ پاٹ کا بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست آج بدعنوانی کا مرکز بن گئی ہے اور ایک کے بعد ایک گھوٹالے سامنے آ رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ مستقبل کا عزم: مودی

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان نئے باب کا آغاز اور مشترکہ مستقبل کا عزم ہے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیٹا اپنے نام سے نیتن یاہو ہٹانے پر مجبور

تل ابیب، 11 جولائی (یو این آئی) جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا بیٹا یائر اپنے نام سے نیتن یاہو کا نام ہٹانے پر مجبور ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

غزہ: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 6 فلسطینی شہید

غزہ، 11 جولائی (یو این آئی) اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا رابطہ، امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ریاض، 11 جولائی (یو این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

...مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا رابطہ، امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

11 Jul 2026 | 4:52 PM

ریاض، 11 جولائی (یو این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکا ایران مذاکرات کے علاوہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
سعودی ولی نے خطے میں بحری سرگرمیوں کے تحفظ پر خصوصی طور پر زور دیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت جمعے کو ہوئی۔
یو این آئی۔ ع ا۔.

ہندستان۔ نیوزی لینڈ نے دفاع، تجارت اور ہند-بحرالکاہل تعاون کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ جاری کیا

11 Jul 2026 | 4:51 PM

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) ہندستان اور نیوزی لینڈ نے دوطرفہ تعلقات کا نیا باب شروع کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ 2030 کا اعلان کیا ہے اور اس میں سیاسی تعاون، دفاع و سلامتی، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی رابطہ، تعلیم و ٹیکنالوجی اور علاقائی و کثیر جہتی تعاون کو چھ اہم ستونوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔.

'اکا' کے او ٹی ٹی پریمیئر پر اکانکشا رنجن نے شیئر کیں پرمزاح بی ٹی ایس جھلکیاں

11 Jul 2026 | 4:35 PM

ممبئی، 11 جولائی (یو این آئی) فلم 'اکا' کے او ٹی ٹی پریمیئر کے بعد اداکارہ اکانکشا رنجن نے سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ سے جڑی بیہائنڈ دی سینز تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو شوٹنگ کے دوران کی خاص جھلک دکھائی۔ اکانکشا نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے بی ٹی ایس کیروسل میں پروسیتھٹک میک اپ، کاسٹیوم ٹرائل، کلیپر بورڈ شاٹس اور فلم میں اپنے ہاسپٹل لک سمیت کئی دلچسپ تصاویر پوسٹ کیں۔ کچھ تصاویر میں وہ اداکار اکشے کھنہ کے ساتھ بھی نظر آئیں۔ ان تصاویر کے ذریعے انہوں نے فلم سازی کے پردے کے پیچھے کی محنت اور تجربے کو شیئر کیا۔.

یمنوتری راستے پر ملبہ گرنے سے سڑک بند، ایس ڈی آر ایف نے رسی کی مدد سے 100 یاتریوں کو بحفاظت نکالا

11 Jul 2026 | 5:05 PM

اترا کاشی، 11 جولائی (یواین آئی) اتراکھنڈ میں یمنوتری دھام یاترا کے راستے پر ہفتہ کے روز سیاناچٹی کے قریب بھاری ملبہ گرنے سے سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی، جس کے باعث تقریباً 100 عقیدت مند راستے میں پھنس گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری راحت و بچاؤ کارروائی کرتے ہوئے رسی نصب کر کے تمام یاتریوں کو بحفاظت محفوظ مقام تک منتقل کر دیا۔.