تہران، 9 جولائی (یو این آئی) ایران کے جنوبی صوبوں میں فوجی اڈوں پر بدھ کی صبح ہوئے امریکی حملوں میں ایرانی فوج کے آٹھ جوان مارے گئے۔
فوج نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ جنوبی شہروں بندر عباس اور بوشہر کے علاقوں میں امریکی فوج کی "مجرمانہ جارحیت" کے بعد ملک کا دفاع کرتے ہوئے اس کی فضائیہ اور بحریہ کے جوانوں کی موت ہو گئی۔
بیان کے مطابق، حملوں کے دوران دشمن کےمیزائل یا گولے کی زد میں آنے سے ان جوانوں کی موت ہوئی۔