Wednesday, Aug 19 2026 | Time 14:00 Hrs(IST)
International

اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے دو کمانڈر ہلاک

غزہ، 15 جولائی (یو این آئی): اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فضائی حملے میں حماس کے ایلیٹ یونٹ کے دو کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی جاں بحق ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والے دونوں کمانڈر حالیہ عرصے میں حملوں کی منصوبہ بندی اور انہیں عملی جامہ پہنانے کی کوشش کے لیے جمع ہوئے تھے، جنہیں ممکنہ خطرے کے پیش نظر نشانہ بنایا گیا۔

ادھر جرمن خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی طبی اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح دیر البلح میں برکہ چوک کے قریب ابو قاسم خاندان کے اپارٹمنٹ پر اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد، جن میں ایک بچی بھی شامل ہے، جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک اور بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
خاص خبریں
پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے پھانسی کے طریقے کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اس مسئلے پرازسرنو غوروخوض کا راستہ کھلا رہے گا۔

...مزید دیکھیں
سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے ہر ہندوستانی کے بولنے، سوال کرنے اور اختلافِ رائے ظاہر کرنے کے جمہوری حق پر منظم حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی اتنی ہی قابلِ مذمت ہے جتنا کہ نوجوانوں پر کیا گیا لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا استعمال کرنا ۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے طلبہ اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے بننے اور طلبہ کی بھوک ہڑتال ختم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا، لیکن کہا کہ طلبہ کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں مسٹر گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور جھارکھنڈ حکومت نے بات چیت کا راستہ چنا اور حل نکالا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش، پنجاب اور گجرات میں نئے ریاستی انچارج مقرر کیے ہیں، جن میں ونود تاوڑے کو اتر پردیش، ستیش پونیا کو پنجاب اور ترون چُگ کو گجرات کی ذمہ داری ملی ہے پارٹی کے قومی صدر نِتن نبین نے منگل کے روز اتر پردیش، پنجاب اور گجرات کے لیے نئے ریاستی انچارجوں اور شریک انچارج کی تقرری کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ذات پرمبنی مردم شماری  پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

ذات پرمبنی مردم شماری پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس نے ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے مودی حکومت پر ایک بار پھر یو ٹرن لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ 21 ستمبر 2021 کو مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ حلف نامے میں ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

صوفی روایات، بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے عزم کو آگے بڑھانے کا عہد
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کے لیے "سدبھاؤنا ایوارڈ" دینے کا مطالبہ
فتح پور سیکری (آگرہ) ،18 اگست (یو این آئی) عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی درگاہ کے سابق سجادہ نشین حضرت پیرزادہ عیاض الدین چشتی رئیس میاں ؒکا چہلم شریف عقیدت، احترام اور روحانی ماحول میں منایا گیا۔

...مزید دیکھیں
جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی/آسام، 18 اگست (یو این آئی) بالائی آسام میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد اور خاندانوں کی فوری امداد اور مستقل بازآبادکاری کے لیے جمعیۃ علماء ہند اور جمعیۃ علماء آسام کی جانب سے بڑے پیمانے پر امدادی و بازآبادکاری مہم جاری ہے۔

...مزید دیکھیں

امریکی ریفائنریاں وینزویلا کی نصف تیل پیداوار۔ دو آخری

19 Aug 2026 | 1:41 PM

مارٹینیز نے کہا، ’’ہم نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے بڑی کوشش کی ہے اور اب ہم ترقی کے حوالے سے حقیقی نتائج چاہتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کی ریفائنریوں کو بہتر، جدید اور وسیع کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ ملک کو بھاری خام تیل کے لیے درکار ڈائیلوئنٹس بھی درکار ہیں، جن کی پیداوار مقامی طور پر ہونی چاہیے۔وینزویلا میں تیل کی پیداوار میں یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ واشنگٹن وینزویلا کو چلائے گا اور اس کے تیل کے ذخائر سے فائدہ اٹھائے گا۔.

مانَو سُتھار نے لئے چھ وکٹ، ہندوستان نے سری لنکا کو 165 رنز سے دی شکست

19 Aug 2026 | 1:48 PM

گال، 19 اگست (یو این آئی) مانَو سُتھار (چھ وکٹ) اور پرسدھ کرشنا (دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے بدھ کو پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکا کی پوری ٹیم کو دوسری اننگز میں 206 رنز پر سمیٹ کر مقابلہ 165 رنز سے اپنے نام کر لیا۔ یہ ہندوستان کی 600ویں ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح ہے۔.