Tuesday, Sep 8 2026 | Time 15:11 Hrs(IST)
International

ٹرمپ کا دعوی "ہرمز امریکی ملکیت" ہے، بیان کے بعد تصویر شیئر کر دی

ٹرمپ کا دعوی

واشنگٹن، 19 اگست (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی سرزمین قرار دینے پر مبنی بیان جاری کرنے سے چند روز بعد ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں اس اہم آبی گزرگاہ کو امریکی ملکیت دکھایا گیا ہے۔
ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک نقشے کی تصویر شیئر کی جس میں آبنائے ہرمز کو "نئی امریکی سرزمین" قرار دیا گیا تھا۔ یہ اقدام ٹرمپ کے اس آبی گزرگاہ کو امریکی سرزمین قرار دینے سے متعلقہ سابقہ بیانات کی تکرار ہے۔
14 اگست کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت ایران شدید شکست کا سامنا کر رہا ہےجیسے ہی یہ شکست قطعی شکل اختیار کرتی ہے میں آبنائے ہرمز کو ریاستہائے متحدہ کی سرزمین قراردے دوں گا۔
سوشل میڈیا سے جاری کردہ ایک اور بیان میں ٹرمپ نےکہا ہے کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز پر "مکمل کنٹرول" حاصل ہے اور واشنگٹن کو یقین ہے کہ وہ اس کنٹرول کو برقرار رکھ سکتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ جب تک آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت اور بحری ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی اور 17 جون کو تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی شرائط پوری نہیں کی جاتیں تب تک آبنائے کو دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔
یواین آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے  متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی منگل کو گجرات اور مہاراشٹر کے دورے پر جائیں گے اور وڈودرا میں 35 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد، افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گ وزیراعظم دفتر نے پیر کو بتایا کہ نریندر مودی اس موقع پر عوامی ریلیوں سے بھی خطاب کریں گے وڈودرا میں وزیراعظم مغربی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے 326 کلومیٹر طویل تین حصوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، جن پر 20,700 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جیو کے 10 سال  مکمل ۔ آکاش امبانی نے آئندہ دس سال کا  روڈ میپ پیش  کیا

جیو کے 10 سال مکمل ۔ آکاش امبانی نے آئندہ دس سال کا روڈ میپ پیش کیا

ممبئی،7 ستمبر(یو این آئی) آئندہ دہائی میں مصنوعی ذہانت( اے آئی)، کنیکٹوٹی اور ٹیکنالوجی جیو کی توجہ کا مرکز ہوں گے کمپنی ہندوستان میں تیار کی گئی ٹیکنالوجی کو عالمی منڈیوں تک لے جانے کی بھی تیاری کر رہی ہے جیو کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ملازمین کو تحریر کردہ مکتوب میں چیئرمین آکاش امبانی نے کمپنی کے اگلے مرحلے کے لیے اس روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا۔

...مزید دیکھیں

سنجے کمار اگروال نے راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا

جے پور، 7 ستمبر (یو این آئی) جسٹس سنجے کمار اگروال نے پیر کے روز یہاں راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

...مزید دیکھیں
حد بندی بل   منظور کرانے میں اکثریت کے انتظار میں حکومت پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام کو روکے ہوئے ہے: کانگریس

حد بندی بل منظور کرانے میں اکثریت کے انتظار میں حکومت پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام کو روکے ہوئے ہے: کانگریس

نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیے جانے کے 25 دن بعد بھی اجلاس کا اختتام نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت لوک سبھا میں حد بندی بل منظور کرانے کے لیے دو تہائی اکثریت جمع کرنے کی کوشش میں پارلیمنٹ کے اجلاس کو 'وینٹی لیٹر' پر رکھے ہوئے ہے۔

...مزید دیکھیں
لداخ میں گلیشیائی پانی کا تحفظ

لداخ میں گلیشیائی پانی کا تحفظ

خصوصی مضمون: ظفر اقبال
لداخ اپنی جغرافیائی ساخت، برف پوش پہاڑوں، وسیع گلیشیئرز اور سرد صحرائی ماحول کے باعث ہندوستان کے منفرد خطوں میں شمار ہوتا ہے  یہاں قدرت نے پانی کے بڑے ذخائر گلیشیئرز اور برف کی شکل میں فراہم کیے ہیں، لیکن دوسری جانب زرعی زمینوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا رہا ہے  یہی تضاد لداخ کی دیہی معیشت کے لیے ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے کہ ایک طرف گلیشیائی پانی بڑی مقدار میں موجود ہے اور دوسری طرف ہزاروں ایکڑ زرعی زمین صرف آب پاشی کے مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث بنجر یا کم پیداوار کا شکار ہے۔

...مزید دیکھیں
این ایم اے  سی سی بنا  ہندوستان کا بڑا  ثقافتی پلیٹ فارم

این ایم اے سی سی بنا ہندوستان کا بڑا ثقافتی پلیٹ فارم

ممبئی، 7 ستمبر،(یو این آئی) ہندوستانی آرٹ اور دنیا بھر سے بڑے ثقافتی شوز کو اکٹھا کرنے کی کوششوں میں تین سالوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مارچ 2023 میں کھلنے کے بعد سے، نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر نے 3,500 سے زیادہ شوز کی میزبانی کی، تقریباً 2.5 لاکھ شائقین کو راغب کیا، اور 15 سے زیادہ زبانوں میں 10,500 فنکاروں کو پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
جماعت اسلامی ہند کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کا منصوبہ،سہارنپور مسجد کے انہدام غیر آئینی

جماعت اسلامی ہند کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کا منصوبہ،سہارنپور مسجد کے انہدام غیر آئینی

نئی دہلی، 7 ستمبر (یو این آئی) سہارنپور کلکٹریٹ مسجد کی شہادت کو غیر آئینی، نیپال کے سیلاب کی تباہ کاری کو تشویشناک اور ملک میں بڑھتے ہوئے ذات پات پر مبنی جرائم کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ یہ ملک کی شبیہہ کو ملیامیٹ کر رہے ہیں یہ بات منعقدہ ماہانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند نے کہی ہے۔

...مزید دیکھیں

یمنی فورسز کی حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائی، صنعا واپس لینے کا عزم۔ دو آخری

08 Sep 2026 | 1:33 PM

عالمی ادارۂ صحت نے پیر کو بتایا کہ 23 اگست سے اب تک کم از کم 728 افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر تعز اور مغربی ساحلی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ادارے کے مطابق صرف تعز سے جمعرات کے بعد سے اندازاً 21,000 افراد، یعنی تقریباً 3,000 خاندان، بے گھر ہو چکے ہیں۔صنعا سے رپورٹنگ کرتے ہوئے الجزیرہ کے یوسف ماوری نے کہا کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ ان اعدادوشمار میں پیر کے واقعات شامل نہیں ہیں۔.

ریکھا آریہ کی انّ پورنا دیوی سے آنگن واڑی خدمات سے متعلق اہم موضوعات پر گفتگو

08 Sep 2026 | 2:50 PM

نئی دہلی، 08 ستمبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کی کابینہ وزیر ریکھا آریہ نے منگل کے روز قومی دارالحکومت میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّ پورنا دیوی سے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس دوران اتراکھنڈ میں خواتین اور بچوں کی ترقی کے شعبے سے متعلق مختلف اہم موضوعات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ میٹنگ میں ریاست کے آنگن واڑی مراکز کو مضبوط بنانے اور انہیں اہل آنگن واڑی مراکز کے طور پر تیار کرنے سے متعلق موضوع کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔.

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

08 Sep 2026 | 2:35 PM

دبئی، 8 ستمبر (یو این آئی) افغانستان اکتوبر اور نومبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا۔ اس دوران تینوں فارمیٹس میں کرکٹ کھیلی جائے گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک میچوں کے مقامات کا اعلان نہیں کیا ہے۔ سیزن کا آغاز 9 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ یہ تاریخ جاپان میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے ٹی-20 ٹورنامنٹ کے فائنل کے چھ دن بعد کی ہے، بشرطیکہ افغانستان فائنل تک پہنچے۔ اس کے بعد 17 سے 23 اکتوبر تک ایک روزہ میچوں کی سہ فریقی سیریز کھیلی جائے گی، جس میں افغانستان، بنگلہ دیش اور زمبابوے ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے، جبکہ سرفہرست دو .

’تیرا سائیں‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان، 5 فروری 2027 کو ہوگی نمائش

07 Sep 2026 | 5:01 PM

ممبئی، 07 ستمبر (یو این آئی) پروڈیوسر شلیش ایس. سنگھوی اور فلم ساز پلاشش مچل نے شرڈی واقع سائیں بابا مندر میں حاضری دے کر اپنی فلم ’تیرا سائیں‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ سائیں بابا کی زندگی اور ان کی تعلیمات پر مبنی اس فلم میں سنجے مشرا سائیں بابا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں سیاجی شندے، منوج جوشی، اومکار داس مانک پوری، اویکا گور اور روہن مہرا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔.