Friday, Dec 12 2025 | Time 20:27 Hrs(IST)
National

کانگریس نے دہلی اور پنجاب میں لوک سبھا امیدواروں کا اعلان کیا

کانگریس نے دہلی اور پنجاب میں لوک سبھا امیدواروں کا اعلان کیا

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے اتوار کو دہلی کی تین لوک سبھا سیٹوں اور پنجاب کی چھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہاں کہا کہ مرکزی الیکشن کمیٹی نے دہلی کی تین لوک سبھا سیٹوں، پنجاب کی چھ اور اتر پردیش کی ایک سیٹ کے لیے امیدواروں کی سفارش کی ہے، جسے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے قبول کر لیا ہے۔
پارٹی نے دہلی کی چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے جے پرکاش اگروال، شمال مشرق سے کنہیا کمار اور شمال مغرب سے ادت راج کو ٹکٹ دیا ہے۔
پنجاب میں امرتسر سے گرجیت سنگھ آہوجا، پٹیالہ سے دھرم ویر گاندھی اور ریاست کے سابق وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی جالندھر لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ اجول ریوتی رمن سنگھ کو اترپردیش کی الہ آباد سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
انڈیگو کو 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس

انڈیگو کو 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس

نئی دہلی، 12 دسمبر (یواین آئی) دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر کے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کا سبب بنی ایئر لائن انڈیگو کے لیے مشکلیں بڑھ گئی ہیں، اسے سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) سے متعلق ایک معاملے میں 58.75 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیرِ داخلہ شیوراج پاٹل کا انتقال

سابق وزیرِ داخلہ شیوراج پاٹل کا انتقال

ممبئی، 12 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ شیوراج پاٹل کا طویل علالت کے بعد جمعہ کو مہاراشٹر کے لاتور میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا کو100کروڑ کا ہتک عزت نوٹس

نئی دہلی ،12دسمبریواین آئی، کانگریس پارٹی کے ترجمان اور پارٹی کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمیں پون کھیڑا پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انکی ایک پوسٹ کے ردعمل میں 100کروڑ روپئے کا ہتک عزت کا دعوی کیاگیاہے ۔

...مزید دیکھیں
پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں واپسی کے لیے تیار

پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں واپسی کے لیے تیار

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) سات سال کے وقفے کے بعد فرنچائز پر مبنی پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں دوبارہ شروع ہونے والی ہے۔

...مزید دیکھیں

لوک سبھا میں شیوراج پاٹل اور پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اراکین نے سابق مرکزی وزیر اور سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اور 24 سال قبل پارلیمنٹ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو جمعہ کے روز دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے غیر قانونی کھانسی کے شربت معاملے میں تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے

ای ڈی نے غیر قانونی کھانسی کے شربت معاملے میں تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک مبینہ طور پرغیر قانونی کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے منی لانڈرنگ معاملے میں جمعہ کو تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
کیا ٹرمپ دنیا کو نئی شکل دینا چاہتے ہیں؟

کیا ٹرمپ دنیا کو نئی شکل دینا چاہتے ہیں؟

خصوصی تجزیہ: اسد مرزا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر ایک نئے عالمی اتحاد 'سي5'، یا 'کور فائیو'، کوعالمی طاقتوں کے فورم کے تورپر پیش کارنا چاہتے ہیں جس میں امریکہ، روس، چین، ہندوستان اور جاپان کو شامل کیا جائےگا۔

...مزید دیکھیں

بلونت سنگھ کپور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ: چار ٹیمیں سیمی فائنل میں ، مقابلے ہفتہ کو ہوں گے

12 Dec 2025 | 8:17 PM

جالندھر، 12 دسمبر (یواین آئی) 19ویں آل انڈیا بلونت سنگھ کپور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں اڑیسہ نول ٹاٹا ہائی پرفارمنس سینٹر بھونیشور، سرجیت ہاکی اکیڈمی، راؤنڈ گلاس ہاکی اکیڈمی موہالی اور نول ٹاٹا ہاکی اکیڈمی جمشیدپور نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔سیمی فائنل مقابلے ہفتہ کو ہوں گے، پہلا میچ دوپہر 12 بجے اڑیسہ نول ٹاٹا سینٹر اور سرجیت اکیڈمی کے درمیان جبکہ دوسرا مقابلہ دوپہر 2 بجے راؤنڈ گلاس موہالی اور نول ٹاٹا جمشیدپور کے درمیان کھیلا جائے گا۔.