Thursday, Jul 10 2025 | Time 18:52 Hrs(IST)
National

بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

نئی دہلی، 20اپریل (یو این آئی) ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے)، اودے پور نے 12 اور 14 سال کی عمر میں بچپن کی شادی کا شکار ہونے والی دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا حکم جاری کیا ہے بچپن کی شادی سے آزادی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والی ان دو یتیم بہنوں رادھا اور مینا (فرضی نام) کے لیے معاوضے کی یہ رقم بڑی راحت ہے۔
اس واقعہ کے بارے میں معلومات ادے پور میں بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک این جی او گایتری سیوا سنستھان (جی ایس ایس) کو ملی، جو کہ 'چائلڈ میرج فری انڈیا کمپین' کی ایک پارٹنر تنظیم ہے، جو ملک میں بچوں کی شادی کو ختم کرنے کے لیے کام کرنے والی 161 این جی اوز کا اتحاد ہے۔ ہے۔جب جی ایس ایس کو اس واقعہ کی اطلاع ملی تو ان کا پہلا چیلنج ان لڑکیوں کی بحالی اور پھر انہیں انصاف فراہم کرنا تھا۔ جی ایس ایس کے ڈائریکٹر شیلیندر پانڈیا نے کہا، "جب وہ دونوں بہنوں سے ملے تو وہ شدید غم اور تکلیف سے گزر رہی تھیں۔ ایسے میں ہماری پہلی ترجیح لڑکیوں کی ذہنی صحت کو یقینی بنانا تھی۔ ان کے پاس کچھ نہیں تھا۔ اس لیے پہلا کام انہیں محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنا تھا اور کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ نے اس کی ذمہ داری اٹھائی۔ دونوں بہنیں اب ہاسٹل میں رہ کر پڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں جی ایس ایس کی مدد سے عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ قانونی جنگ کے بعد آخر کار ان دونوں بہنوں کو انصاف مل گیا جب ڈی ایل ایس اے نے ہر ایک کو 1.25 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
مسٹرپانڈیا نے مزید کہاکہ راجستھان کے کچھ حصوں میں بچوں کی شادی کی شرح قومی اوسط سے بہت زیادہ ہے اور یہاں بچوں کی شادیوں کی ایک بڑی تعداد ہے، خاص طور پر اکشے ترتیہ کے موقع پر۔ تاہم اس سال حکومت اور سول تنظیمیں پوری طرح چوکس ہیں تاکہ کوئی رادھا اور مینا جیسی لڑکیوں کا بچپن چھیننے کا جرم نہ کر سکے۔
دونوں لڑکیوں کو عدالت میں انصاف ملنے کو ایک بڑی فتح بتاتے ہوئے، چائلڈ میرج فری انڈیا مہم کے کنوینر روی کانت نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں اب بھی بچپن کی شادی کو ایک طرح کی سماجی قبولیت حاصل ہے۔ لیکن ہماری اتحاد کی مہم کی وجہ سے لوگ باشعور ہو رہے ہیں اور یہ قبولیت رفتہ رفتہ ختم ہو رہی ہے۔ ہماری تمام 161 پارٹنر تنظیمیں بے مثال اتحاد، عزم اور توانائی کے ساتھ بچپن کی شادی کی سماجی برائی کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ معاوضے کا حکم ان متاثرہ لڑکیوں کے لیے ایک بہت بڑی فتح ہے اورڈی ایل ایس اے اس کے لیے تعریف کی مستحق ہے۔ بچپن کی شادی کا شکار ہونے والی لڑکیاں عموماً اپنی زندگی درد، تکلیف اور محرومی میں گزارتی ہیں۔ اس لیے ان کی ریلیف اور بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس طرح کے فیصلے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بچپن کی شادی کے جہنم میں ڈالی گئی لڑکیوں سے جو کچھ بھی چھین لیا گیا ہے، وہ انصاف، معاوضے اور بحالی کی صورت میں واپس مل جائے لیکن لڑائی یہیں ختم نہیں ہوتی۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ لڑکیاں تمام سرکاری اسکیموں سے جڑی ہوں اور انہیں وہ تمام مدد اور فوائد حاصل ہوں جن کی وہ مستحق ہیں۔ڈی ایل ایس اے کا یہ حکم ان بہنوں کے لیے حیات نو سے کم نہیں جن کی زندگی اب تک درد اور اذیت کے سائے میں گزری۔خیال رہے کہ دونوں بہنوں نے ستمبر 2023 میں اپنی بچپن کی شادی کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ یہ تاریخی فیصلہ 10 مئی کو ہونے والی اکشے ترتیہ کے موقع پر سامنے آیا جب ملک اور خاص طور پر راجستھان میں بچوں کی شادی بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے ایک انتباہ کی طرح ہے جو بچپن کی شادی میں ملوث ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔م الف

خاص خبریں
بہار میں ووٹر لسٹ  کی نظرثانی پر  عبوری روک  نہیں، آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی پر عبوری روک نہیں، آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز بہار میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر کوئی عبوری حکم امتناعی جاری نہیں کیا اور الیکشن کمیشن کو 21 جولائی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ساتھ ہی الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور تصویری ووٹر شناختی کارڈ کو ووٹروں کی شناخت ثابت کرنے کے لیے قابل قبول دستاویزات کی شکل میں منظور کرنے پر غور کرے۔

...مزید دیکھیں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی  مبارک باد دی

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

جموں، 10 جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
سپول ضلع میں پولنگ اسٹیشنوں کے اضافے کی تجویز منظور

سپول ضلع میں پولنگ اسٹیشنوں کے اضافے کی تجویز منظور

سپول، 10 جولائی (یواین آئی) بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سپول ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں میں پولنگ مراکز کو بڑھانے کی تجویز کو تمام سیاسی پارٹیوں کی باہمی رضامندی کے بعد منظوری دے دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کیمیا کے پروفیسر توقیر احمد موقر سی آر ایس آئی کانسہ تمغہ دوہزار پچیس سے سرفراز

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کیمیا کے پروفیسر توقیر احمد موقر سی آر ایس آئی کانسہ تمغہ دوہزار پچیس سے سرفراز

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کیمیا کے پروفیسر توقیر احمد کو آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں منعقدہ پینتسویں سی آر ایس آئی۔

...مزید دیکھیں